سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا

aus-ck.jpg


غیر ملکی خبر رساں اداروں کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا، آسٹریلوی میڈیا نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد میں گرفتاری کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر رواں برس اکتوبر کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو عدالت میں پیش کیا گیا تو بتایا گیا کہ انہوں نے منگل کی شام اپنی سابق اہلیہ کو ڈھائی گھنٹوں کے دوران 66ٹیکسٹ پیغامات اور 18بار فون کال کی۔ پراسیکیوٹر نے پیغامات کی نوعیت کو "ہراساں کرنے والا اور انتہائی جارحانہ" قرار دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شکایت کنندہ مسٹر سلیٹر کے ساتھ "کچھ لینا دینا نہیں" چاہتی ہے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ شراب نوشی کی لت کا شکار ہیں تو شائد اس وقت وہ ہوش میں نہیں تھے۔

ان کے وکیل کے مطابق ان کو جب پچھلی بار گرفتار کیا گیا تھا تو اس کے بعد ان کا علاج چل رہا تھا مگر شاید وہ دوبارہ پینے کی عادت کا شکار ہو گئے ہیں۔