سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئےاسپیکرکو مراسلہ ارسال

dost-mazari-aa.jpg


سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی نااہلی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔67 صفحات پر مشتمل مراسلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوایا گیا۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کو متنازعہ بنایا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ارکان اسمبلی پرتشدد کرایا۔مراسلے میں کہا گیا کہ دوست مزاری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جائے۔ گذشتہ روز پٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں ایک ہی دن میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی، پی ٹی آئی سے بغاوت کرنے والے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے فارغ ہو گئے۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی تھی، جس کے بعد جمعہ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ بھی کروائی گئی۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد کو ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 186 ووٹ درکار تھے۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں دوست محمد مزاری کیخلاف 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے بعد تحریک کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

ایوان میں موجود تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے تمام اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ تحریک کی کامیابی کے بعد دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ کھو بیٹھے ہیں، جبکہ نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے واثق قیوم حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Mazari should resign himself if he belong to good family back ground or he has little grace.But if he from Chawal family then he can stay as long he disqualify. EC will not disqualify him.PTI need to do open ballot any election and ask everyone to vote. When Mazari refuse or vote against PTI.he automatically disqualify..
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
what a low life man.......Noon leak jiss sey dosti kerti hey us ki waaaat lag jaati hey
Noon ka matlab hi Na-Ahl, Na kaaam
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
یہ گھٹیا ترین انسان اب یہ نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا . دوبی کا وہ کتا بن گیا
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Lotas who shamelessly stick to the party/position they are not supporting anymore, should be kicked out for sure.