سانحہ مری:جاں بحق افراد میں4دوست بھی شامل، موت سے قبل لی گئی سیلفی وائرل

6frednsdeath.jpg

مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام میں پھنس کر سردی اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں چار دوست بھی شامل ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے سہیل خان، بلال اور اسد کا ایک دوست بلال یاسین کراچی سے آیا تھا اور چاروں دوست برفباری کا مزہ لینے کیلئے مری جارہے تھے کہ کل رات کے برفانی طوفان نے انہیں موت کی آغوش میں دھکیل دیا۔

ان دوستوں نے برف باری کےدو ران ایک ساتھ ایک سیلفی بھی لی تھی جو ان کی زندگی کی آخری سیلفی ثابت ہوئی، یہ سیلفی انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی جو ان کی موت کے بعد اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1479815538679459846
ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق برفانی طوفان کے باعث یہ چاروں دوست اپنی گاڑی کے اندر محصور ہوکر رہ گئے جس کے بعد انہیں گاڑی سے مردہ حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث اب تک اکیس افراد شدید سردی میں پھنسی گاڑیوں میں دم گھٹنے کے بعد جان کی بازی ہارچکے ہیں،جن میں پورے پورے خاندان بھی شامل ہیں، جبکہ بچے بھی سردی کی نظر ہوگئے ہیں، مری ملکہ کوہسار میں اب ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔


پاک فوج اور حکومتی ادارے مری میں ریسکیو آپریشن کررہے ہیں اور لوگوں کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیئے گئے مری سے نکال رہے ہیں۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
ALLAH in ke magfirat farmaiey aour lawahqeen ko sabar e Jameel ata farmaiye Ameen ??