سبکدوش وزیراعظم کےسول افسران نگراں وزیراعظم کیساتھ کام جاری رکھیں گے؟

shehbaz-sharif-pm-shehbaz.jpg


سبکدوش وزیراعظم کے تین سینئر سول افسران نگراں وزیراعظم کیساتھ کام جاری رکھیں گے

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، شہباز شریف کے سابق مشیر اور گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر احد چیمہ اور جوائنٹ سیکرٹری محب علی کو نئے وزیراعظم نے برقرار رکھا ہے،وفاقی حکومت میں اقتدار کی تبدیلی کے تناظر میں سول انتظامیہ میں کوئی بڑا ردوبدل نہیں ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیشرو شہباز شریف کے تین سینئر قریبی ساتھیوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ فوری طور پر کسی وفاقی سیکرٹری کو نکال باہر نہیں کیا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سید توقیر شاہ نوید بلوچ کی جگہ چار سال کے لیے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ورلڈ بینک چلے جائیں گے۔ تب تک ڈاکٹر توقیر موجودہ عہدے پر رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ احد چیمہ کو وفاقی وزیر کے مساوی عہدہ سونپا جائے گا،انفارمیشن گروپ کے ایک افسر، وزیراعظم کے پریس سیکرٹری، عبدالاکبر بھی ان افسران میں شامل ہوں گے جو عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا رشد منیر خان جنہیں بی پی ایس گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے کو عاصم کھچی کی جگہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کیا جائے گا،بریگیڈیئر تاجدید ممتاز وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کا اعلان اس ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا اور امکان ہے کہ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے ذریعے نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے رخصت کیا، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر انوارالحق کاکڑ سے الوداعی مصافحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا،اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا "بیسٹ آف لک کاکڑ صاحب۔

پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا،شہباز شریف 16 ماہ اس ملک کے وزیراعظم رہے،سبکدوش وزیراعظم کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا،نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے انوار الحق کاکڑ نے عہدے سے سبکدوش ہونے والے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Thereby meaning he will keep on the dirty work on Sharifs instructions thru these bureaucrats.
LANAT.