سردار مہتاب عباسی ن لیگ سے علیحدہ، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

1702641446071.png



فروری میں بطورمرکزی نائب صدرن لیگ پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے والے سردار مہتاب خان عباسی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی,سابق گورنرخیبرپختونخوا آزاد حیثیت میں انتخابات لڑیں گے۔

سردار مہتاب نے پارٹی کی صوبائی قیادت پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، ان کے پاس کمزور ٹیم ہے اورمعاشی بحران کا حل مشکل ہے۔

مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کے بعد این اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرنے والے سابق لیگی رہنما اب این اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب تک محدود ہو کررہ گئی ہے ،صوبہ میں ن کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے۔ میرے میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نوازسے اختلاف نہیں، مگرسیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

سردار مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ موجود حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں، مسلم لیگ ن میں بھی ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جو منافقانہ رویہ رکھتے ہیں, مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

مسلم لیگ نون کے دو ناراض سیاست دانوں شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی کے حلقے پارٹی قیادت کیلئے خصوصی چیلنج بن گئے ہیں,
حلقہ این اے 57 راولپنڈی کا ہے جو مری کہوٹہ سمیت راولپنڈی کے بعض علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ پنجاب سے ملحقہ کے پی کا پہلا حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد کا ہے جہاں سے ماضی میں کئی بار سردار مہتاب عباسی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں.

حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے باعث2018 کے الیکشن میں اس حلقے سے مرتضی جاوید عباسی منتخب ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل 2013 کے الیکشن میں یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے علی جدون رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں،تاہم روایتی طور پر یہ حلقہ سردار مہتاب عباسی کا رہا ہے جو 1985 سے مسلسل کئی مرتبہ یہاں سے ایم این اے منتخب ہوتے رہے ہیں ،جبکہ گورنر اور وزیراعلی کے علاوہ تین بار وفاقی وزیر اور مشیر کے عہدے پر متمکن رہے۔اس کے علاوہ ایک موقع پر انہیں صدر مملکت کے لیے بھی زیر غور لایا گیا۔