سندھ حکومت نے پرائیویٹ سکولوں پر بڑی پابندی لگا دی

13sindhlogogovtschool.jpg

سندھ حکومت نے نجی سکولوں کو زبردستی کتابیں، سکول یونیفارم اور سٹیشنری کو بیچنا غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سکول یونیفارم کو بغیر اجازت 5 سال تک تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز اینڈ لٹریسی سندھ نے نجی سکولوں کے حوالے سے دس نکاتی سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نجی سکولوں کو زبردستی کتابیں، سکول یونیفارم اور سٹیشنری کو بیچنا غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سکول یونیفارم کو بغیر اجازت 5 سال تک تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

نوٹیفکیشن میں نجی سکول مالکان کو انتباہی ہدایات دینے کے علاوہ بچوں کے والدین کے لیے ان کے حقوق اور قوانین سے آگاہی دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے لیے نجی سکولوں کو پابند کیا گیا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کی کارروائی کا کہا گیا ہے۔ بچوں کے والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ نجی سکول مالکان کی طرف سے رقومات کے غیرقانونی تقاضوں پر انکار کیا جائے بلکہ شکایت بذریعہ خط شناختی کارڈ کی کاپی ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں تحریری طور پر جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی سکولوں کو آرٹیکل 13 کے تحت مستحق طالبعلموں کو رعایت دینے کا پابند بنانے اور سکول کی جانب سے یونیفارم، کاپی، کتاب اور سٹریشنر کی فروخت پر پابندی لگانے کا کہا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل کے نوٹیفیکیشن کے مطابق والدین کی آگاہی کیلئے خط میں ہدایات جاری کی گئی جس کے مطابق بیشتر سکول مالکان نے ڈائریکٹوریٹ کی منظوری کے بغیر فیس میں اضافہ کیا ہے والدین سکول سے سکول رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ طلب کریں جس پر ماہانہ فیس درج ہو گی، سکول کو صرف منظور شدہ فیس ادا کی جائے جبکہ تاخیر سے فیس ادا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جا سکے گاجبکہ سالانہ فیس ادا کرنے سے پہلے سکول کا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اجازت نامہ طلب کیا جائے اور منظورشدہ فیس ہی ادا کی جائے۔

بچوں کی رجسٹریشن اور داخلہ ٹیسٹ کی رقم غیرقانونی ہے، فیس 3 ماہانہ فیسوں سے زیادہ وصول نہیں کی جا سکتی، امتحانات کیلئے بورڈ کی منظورشدہ فیس کے علاوہ کوئی اضافہ رقم نہ دی جائے جبکہ طلبائ کا امتحانی فارم منظورشدہ فیس کے ساتھ جمع کرانا سکول کی ذمہ داری، 10 ویں جماعت کے طلباء صرف 12 ماہ کی فیس ادا کریں گے، گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینے کا سکول مجاز نہیں، سکول فیس کی 3 ماہ تک ادائیگی رکنے تک سکول کے بچوں کو کلاس لینے، امتحانات دینے اور نتیجہ لینے سے روک نہیں سکتا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بغیر بچوں کا داخلہ کوئی نجی سکول منسوخ نہیں کر سکتا۔
 

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
Pakistan ko torney me jo kirdar bajwa army ka hai, us ki 75 saala history mein koi misaal tareekhdano ko bhi naheen miley gi