سندھ کی جیلوں میں قید کسی خاتون قیدی نے 24 سال سے کوئی ووٹ کاسٹ نہیں کیا؟

1704175218541.png


آئینِ پاکستان کے مطابق جیل میں نظربند یا سزا یافتہ قیدی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے، لیکن 24 سال سے سندھ کی جیلوں میں موجود کسی خاتون قیدی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ہر وہ شخص جو پاکستان کا شہری ہو اور اس کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتا ہے، پھر چاہے وہ قید میں ہی کیوں نہ ہو۔

24 سال سے سندھ کی جیلوں میں قید کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا,اس وقت کراچی سینٹرل جیل میں 175 خواتین قیدی ہیں اور سب ووٹ کے لیے اہل ہیں۔

سکھر کی خواتین جیل میں 34 ، حیدرآباد کی خواتین جیل میں 67 قیدی ہیں,ذرائع کے مطابق 1999 سے قیدیوں کی ووٹنگ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

جیل میں وہی خواتین ووٹ کاسٹ کرسکتی ہیں جن کے ووٹ کا اندراج ہو، اس لیے ان خواتین کے ووٹوں کا اندراج کرانا بہت ضروری ہے۔

ووٹ کے حق سے صرف خواتین قیدی ہی محروم نہیں، بلکہ مرد قیدیوں کی بھی یہی صورت حال ہے۔2018 کے عام انتخابات کے دوران بھی سندھ کی مختلف جیلوں میں مرد قیدیوں سے ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کرایا جا سکا تھا,2008 کے الیکشن میں سندھ میں محض 10 قیدیوں کے ووٹ کاسٹ کرائے گئے تھے۔


سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشتگرد لوگوں کی آواز بند کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے,سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا، مخالفین کے پاس امیدوار بھی نہیں، 8 فروری کو پیپلزپارٹی بڑی خوشخبری دے گی، مخالفین کبھی گدھا گاڑی پر لڑتے تھے کبھی کتا گاڑی پر لڑتے تھے، اب نیا نشان ڈھونڈ رہے ہیں، گزشتہ سیلاب میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کی خدمت کی۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہوتے، دہشتگردی کا مسئلہ ملک میں ہے، لوگوں کے نمائندوں کو ایوان میں لانے کی بات ہے، اس پر کوئی کمپرومائز کرنے کی بات نہیں، مولانا فضل الرحمان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، شہید بینظیر بھٹو کو بھی دہشتگردوں نے شہید کیا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر رہی ہے، لوگوں کی آواز دہشتگرد بند نہیں کرسکتے، سندھ سندھیوں کا ہے، جو سندھی بن کر نہیں رہے گا اس کے لئے سندھ میں جگہ نہیں ہے، بلاول بھٹو لاہور، لاڑکانہ اور قمبر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاری سے بلاول بھٹو کا ورکر الیکشن لڑے گا اور کامیاب ہوگا، نواز لیگ کی انتخابی مہم شروع ہونے پر نواز لیگ سے سوال کیا جائے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں مقبول ہے، 3 جنوری کو لاہور میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ووٹ لوگوں نے دینا ہے، کامیاب لوگوں نے کرنا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قلندر لعل شہبازؒ کے مزار سے سونا چوری کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، حکومت سندھ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے، سندھ میں سیلاب متاثرہ 21 لاکھ افراد کے گھر بن رہے ہیں۔
 
Last edited: