سندھ کے وزرا فصلیں بچانے کیلیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا:شیخ رشید

rasheed-khan-flood-sindh-k.jpg


سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سندھ کے وزرا پر تنقید کردی، بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ سندھ کے وزرا نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا۔

سابق وفاقی داخلہ نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے، اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی، مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا، حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں جا گریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1563765407114313731
ہالا میں بااثر زمینداروں نے اپنی فصل بچانے کیلیے نہروں میں پانی چھوڑ دیا،جس سے آبادی میں پانی داخل ہوگیا،سیلاب متاثرین نے زمینداروں کےخلاف
احتجاج کیا اور انتظامیہ سے نوٹس لینےکامطالبہ کیا۔

سندھ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، گڈو بیراج میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،قریبی آبادیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کردی، کئی علاقوں میں انتظامیہ تاحال نہ پہنچ سکی۔

ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، بدین، جیکب آباد سمیت مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں سیلابی پانی جمع،ٹنڈوآدم میں کندھر نہر میں شگاف پڑگیا،متعدد دیہات زیر آب آگئے،لوگوں کی نقل مکانی شروع کردی۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
سندھ تباہ وبرباد ہو رہا ہے ۔ تو کیا بھٹو مر گیا ہے؟