سوات میں خواتین کو کھلے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا

sawat-girls-match.jpg


سوات میں خواتین کا کرکٹ میچ روک دیا گیا ہے،مقامی افراد نے خواتین کے کھلے ٍٍگراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کی مخالفت کی ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سوات کے علاقے چار باغ میں اس وقت پیش آیا جب مقامی ٹیموں کے ایک میچ کیلئے خواتین کھلاڑی اور منتظمین صبح گراؤنڈ میں پہنچے تو مقامی افراد نے انہیں گراؤنڈ میں میچ کھیلنے سے روک دیا۔

مقامی عمائدین نے میچ رکوانے سے قبل ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر چار باغ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم میچ کے خلاف نہیں ہیں، خواتین کو اس طرح کھلے میدان میں کرکٹ کھیلنا ہماری علاقائی روایات کی خلاف ورزی ہے، میچ ضلعی انتظامیہ نے خود روکا ہے۔

میچ منعقد کروانے والی تنظیم ایاز نائیک نے میچ رکوانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں کرکٹ کھیلنے کا ٹیلنٹ موجود ہے بس انہیں کھیل کے مواقع ملنے کی ضرورت ہے۔

چار باغ کے اسسٹنٹ کمشنر نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منتظمین نے کسی اطلاع کے بغیر گراؤنڈ میں خواتین کا کرکٹ میچ منعقد کیا، مقامی عمائدین اور علاقہ مشران نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس وجہ سے آج میچ رکوادیا گیا ہے، 1 سے 2 ہفتوں میں میچ کا دوبارہ انعقاد کروادیا جائے گا۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
علاقائی اعتبار سے ،سوات سائیڈ کے قوانین ہیں ،انکا احترام کرنا چاہیے ،میڈیا کو یا کسی اور کو فضول میں اپنی ناک گھسیڑنے کی ضرورت نہیں ،اگر وہ اپنی غیرت کے تحت اپنی عورتوں کی نمائش نہیں کرنا چاہتے تو ، یہ ٹھیک ہے بھی ہے اور انکا حق بھی