سوشل میڈیا پرڈاکٹریاسمین راشد کےانتقال کی خبریں،ویڈیو بیان میں تردیدکردی

14dryasminfakenews.jpg

سوشل میڈیا پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبریں گردش کررہی ہیں، یاسمین راشد نے خود ہی ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں جس کے حوالے سے انہوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرکے اس خبر کی تردید کردی ہے۔


مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی نے یاسمین راشد کا یہ ویڈیو بیان شیئر کیاجس میں ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ الحمداللہ میں اس وقت بالکل صحت مند ہوں اور میرے بارے میں جتنی خبریں گردش کررہی ہیں وہ غلط ہیں۔

یاسمین راشد نے ان کیلئے دعا کرنے والے اور پریشان ہونے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اظہر مشہوانی نے یہ بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ بالکل ٹھیک ہیں اور اس وقت اپنے حلقے میں ہیں، بغیر تصدیق خبریں چلانے سے پرہیز کریں۔

https://twitter.com/x/status/1505566965011734529
نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عمران محمد نے بھی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میری ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ سے فون پر بات ہوئی ہے ۔۔ وہ خیر و عافیت سے ہیں۔
انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے متعلق کہا کہ اللہ پاک جھوٹوں پر لعنت فرمائے ، آمین۔

https://twitter.com/x/status/1505563150191665155
 
Last edited:

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
She was also a big player when NS ran away with help of generals and Arabs.
Keep running your talking points. Whatever you try - it wont succeed.
Dr. Yasmin Rashid is a very respectable member of PTI family. May she recover completely soon.