سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور ایئر لائنز کو لائسنس جاری کردیا

11airinelicenscecaa.jpg

پاکستان میں ہوائی سفرکرنے والوں کیلئے ایک خوشخبری سامنے آگئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور ایئر لائنز کو لائسنس جاری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائنز"کیو ایئر ویز" کو لائسنس جاری کردیا ہے، یہ لائسنس ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے کیو ایئر ویز کو آئندہ 2 سال کیلئے لائسنس کا اجراء کرنے کی منظوری دیدی ہے، لائسنس کی معیادیکم فروری2022 سے جنوری2024 تک ہوگی۔

FNGY-7BXEAg1FrK


2 سال بعد لائسنس کو حکام کی منظوری کے بعد معیاد میں اضافے کی منظوری د ی جائے گی، نئی ایئر لائنز کو قواعد وضوابط کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فیس تین بلنگ سائیکل کی مد میں جمع کروائی جائے گی۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیو ایئرویز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن جلد شروع کردیا جائے گا، ہمارا نصب العین مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اؤے ۔ یہ تو چودھری پرویز الہی کی قائد اعظم ائیر لگتی ہے ۔ میں کہتا تھا یہ پاؤڈری کوئ دھماکہ کر کے چھوڑے گا ۔​
 

Rancher

Senator (1k+ posts)
اؤے ۔ یہ تو چودھری پرویز الہی کی قائد اعظم ائیر لگتی ہے ۔ میں کہتا تھا یہ پاؤڈری کوئ دھماکہ کر کے چھوڑے گا ۔​
موبائل والوں کی بھی ہو سکتی ہےQ