سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کشمیر ایئر سمیت 4 نئی ایئر لائنز کو لائسنس جاری

mob.png


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے چار نئی ایئر لائنز کو لائسنس جاری کردیئے ہیں ، یہ ایئر لائنز سیاحتی مقامات تک پروازیں چلائیں گی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سول ایئر لائنز نے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے ملک میں سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے منصوبے کے تحت کیا، کشمیر ایئر سمیت 4 نئی ایئر لائنز ملک کے بڑے شہروں سے سیاحتی مقامات تک پروازیں شروع کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے کشمیر ایئر، الویر ایئر ویز، نارتھ ایئر اور اے ایس ایس ایل ایئر کو لائسنس جاری کیے ہیں،چاروں نجی کمپنیاں جلد ملک میں اپنی سیاحتی پروازوں کے آپریشنز شروع کردیں گی۔

یہ نجی ایئر لائنز کمپنیاں پہلے فیز میں ہیلی کاپٹر، فکسڈ ونگ اورروٹری ونگ طیاروں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے سیاحتی مقامات تک پروازوں کا آغاز کریں گی جبکہ سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان، مہنجوداڑو، سکردو اور گندھارا جیسے علاقوں تک دوسرے مرحلے میں پروازیں شروع کی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ ملکی و بین الاقومی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ون ونڈو سلوشن فرا ہم کرنے کیلئے ایک ای پورٹل بھی جلد متعارف کروادیا جائے گا۔

دوسری طرف عالمی سطح پر ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 
Last edited: