سیاستدانوں کی جائیدادیں نیلام کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے:سراج الحق

siraj-ulhaq-ji-ast-jd.jpg


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم والوں کی جائیدادیں نیلام کر کے پیسہ خزانے میں جمع کروایا جائے۔

مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہم پر اعتماد کریں، ہم کرپشن اور سودی نظام کو ختم کر سکتے ہیں، ہم ایک ایک پیسہ بچا کر قوم پر خرچ کریں گے، حکمرانوں کے کتوں اور بلیوں کیلئے باہر سے خوراک آتی ہے، یہاں گندم اور آٹا میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا 70 لاکھ نوجوان پی ڈی ایم کی وجہ سے بے روزگار ہوئے، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی عوام سے مخلص نہیں، تینوں پارٹیاں عوام کی دشمن ہیں، ان کی سیاست خدمت نہیں کرسی کیلئے ہے۔


آج عوام کو نہیں ان کو قربانی کا بکرا بنانے کا وقت آ گیا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا میں معاشی جادوگر ہوں، انہوں نے ملک، معیشت، زراعت کو تباہ کیا، نیب اور ایوانوں کو یرغمال بنایا گیا، قرضہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم والوں نے لیا ہے، ان کی جائیدادوں کو نیلام کر کے پیسہ خزانے میں جمع کروایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ آپ نے اس ملک کو کئی دہائیوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے، حکومت کو وارننگ دیتا ہوں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرو، اگر ہماری آواز نہ سنی گئی تو ہمارے ہاتھ اور تمہارے گریبان ہوں گے۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
جماعت اسلامی نون لیگ کی بی ٹیم رہی ہے۔
آج کل یہ ٹھیکہ سعد رضوی نے لیا ہوا ہے۔

ڈاکٹر اسرار نے واقعی اچھا فیصلہ کیا تھا جماعت اسلامی کو چھوڑ کر۔