سیاست میں تشدد کی جگہ نہیں : امریکا کی عمران خان پر حملے کی پھر مذمت

usa-imran-khan-statement-again-a.jpg


امریکا نے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی مذمت کردی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں،فریقین تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں سے گریز کریں،امریکا پاکستان کو جمہوری اور پُرامن دیکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا گزشتہ چند روز میں پاکستان میں جو ہوا اس پر تشویش ہے، امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے،آزادئ صحافت اور رائے پر پاکستانی حکام کے ساتھ بھی بات کرتے رہیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی حقوق جیسے اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کو ملحوظ رکھنا چاہیے، آزادی صحافت اور رائے پر تمام ممالک کے ساتھ خدشات اٹھاتے رہتے ہیں جبکہ پاکستانی حکام کے ساتھ بھی اس آزادی صحافت سے متعلق بات کرتے رہیں گے، آزادانہ صحافت کسی بھی قوم اور جمہوری مستقبل کے لیے اہم ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ روس اور بھارت کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جو سرد جنگ میں شروع ہوئے، بھارت کے ساتھ امریکا کے اقتصادی، سکیورٹی اور عسکری تعلقات نہیں بن سکے تھے۔دو دہائیوں میں بھارت امریکا تعلقات آگےبڑھے جن میں اقتصادی و سکیورٹی تعلقات شامل ہیں، بھارت کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین جنگ اور خون ریزی کے خلاف ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ روس کو یہ پیغام عالمی دنیا خصوصاً بھارت جیسے ممالک سے ملے، بھارت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کی امید ہے، بھارت اور امریکا کے تعلقات میں تبدیلی یکدم نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ہوئی۔

نیڈ پرائس کے مطابق بھارت امریکا تعلقات میں تبدیلی آنے والی انتظامیہ بھی جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ بھارتی تجارت کو جان بوجھ کر استثنا دیا گیا ہے، توانائی کے لیے بھارتی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں، بھارت کے تیل اور دیگر توانائی کے روسی ذرائع پابندی کے زمرے میں نہیں آتے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سپاری خود دیتے ہیں اور جب مشن ناکام ہو جائے تو شرافت، صداقت اور امانت کے دعوے دار بن کر خطبے دینا شروع ہو جاتے ہیں

چٹی چمڑی، نیلے ڈیلے دنیا کی خبیث ترین مخلوق