سیدھا کہہ دیں ہار کے ڈر سے بلدیاتی انتخاب نہیں کرا رہے، فواد چودھری

election-ecp-pakistan-fawad-cg.jpg


تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنا صاف صاف کہہ دیں کہ ن لیگ کو الیکشن میں شکست ہوگی، اس لیے الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بلدیاتی الیکشن بھی نہیں کرا سکتے تو پھر انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن نہیں ہوئے تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی کارروائی کی طرف جائے گی۔

واضح رہے کہ عدالت کے 31 دسمبر کو ہی انتخاب کرانے کے حکم پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن قابل عمل نہیں ہے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1609050649865650176
میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی تھریٹ الرٹ ہیں، کچھ دنوں پہلے آئی ٹین سیکٹر میں حملہ بھی ہو چکا ہے، ایک ہزار پولنگ اسٹیشنز کے فوری انتظامات ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے ڈھائی سال پہلے ختم ہوئے تھے، اتنا انتظار کیا تو کچھ مہینوں کے مزید انتظار سے کیا قیامت آجائے گی؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their illegal handlers know that they are illegally/immorally occupying the govt.