شرح سود میں مزید اضافہ ہو گا یا نہیں؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان سامنے آ گیا

raazaa.jpg


گورنر اسٹیٹ بینک کا شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلیے تیاری کرلی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اس بار شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود میں مزید اضافہ فی الحال نہیں کیا جائے گا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میہں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران ملکی ترقی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے،ہم نے ستمبر سےاب تک پالیسی ریٹ میں پونے تین فیصد اضافہ کیا، لیکن ہم نے اپنے پالیسی ریٹ کے اعلامیے میں یہ واضح کیا ہےکہ مرکزی بینک ابھی شرح سود میں اضافے کو روک دے گا۔اورکیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاجائےگا۔


گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ہم دیر نہیں کرنا چاہتے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افراط زر کی توقعات حوصلہ افزا رہیں اسی لیے ہم نے ستمبر سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 275 بیس پوائنٹس بڑھائے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ہم نے مانیٹری پالیسی کے بیان میں مستقبل کا اشارہ بھی دیا ہے کہ اب ہم ایک وقفہ لے سکتے ہیں، ہم اس لیے وقفہ لینے جا رہے ہیں تاکہ جو اقدامات پہلے اٹھا چکے ہیں اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی 13 کرنسیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال رہا۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
رضا باقر نے اس بار شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،
Who and How someone can trust you ?​
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
رضا باقر نے اس بار شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،
Who and How someone can trust you ?​
یارشرح سود ہوتی کیا ہے. اس کا اکانومی پے کیا اثر ہوتا ہے. مجھے سمجھانا ذرا
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
یارشرح سود ہوتی کیا ہے. اس کا اکانومی پے کیا اثر ہوتا ہے. مجھے سمجھانا ذرا
in sample words
it is a tool the regulator which
regulate the inflation in the economy
it controls the money supply available in the market
if the money is more then the demand in the economy
it means people are willing to pay more than the actual value of an asset
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
in sample words
it is a tool the regulator which
regulate the inflation in the economy
it controls the money supply available in the market
if the money is more then the demand in the economy
it means people are willing to pay more than the actual value of an asset
yar google tou sahe tarah kar laita

bohat nakami team hai Marium Safdar Shadi walee Photo kee

Acha tell me Shadi pai gaya thay tum?