شہباز شریف کو جہاں عہدہ نظر آتا ہے بوٹ پالش کرنے لگتے ہیں:شبلی فراز

shibli-faraz-khan-on-shehbaz.jpg


صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف وفاقی وزیر شبلی فراز کے نشانے پر، سماء ٹی وی کے پروگرام میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،کہا شہباز شریف کو جہاں عہدہ نظر آتا ہے بوٹ پالش کرنے لگتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ میں ہماری تیس سیٹیں اور بنتی تھیں،اپوزیشن کے بچوں نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے، عوام کو تو چھوڑیں۔

میزبان پارس نے سوال کیا کہ عمران خان کیا سرپرائز دینگے جس پر اپوزیشن رکن نے کہا استعفیٰ تو شبلی فراز کہتے کہتے رک گئے استفعیٰ جس پر اپوزیشن نے خوب قہقہے لگائے، جس پر شبلی فراز نے بات سنبھالتے ہوئے کہا کہ اسعفیٰ تو اپوزیشن کی خواہش ہے۔


شبلی فراز نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں جو دیکھا وہ ایک جھلکی تھی،ہمارے جلسے دیکھیں ان کی جلسیاں تھیں،یہ لوگ آئیں عوام میں جائیں،یہ صرف پریس کانفرنس میں آجاتے ہیں،سرپرائز کیلئے ستائیس مارچ کا انتظار کریں۔


اپوزیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ وزیراعظم نہیں رہیں گے،نہ ان کے پاس کوئی اختیار ہوگا، ان کو نتائج بھگتنا ہونگے،جس پر شبلی فراز نے طنزیہ کہا کہ اتنی سی پارٹی ہے اور دھمکیاں دیتے ہیں،سندھ میں کچھ نہیں کرسکتے آپ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، اپوزیشن کے ساتھ بھی یہی ہوگا، یہ ان کی سیاسی تدفین کا دن ہوگا،شبلی فراز نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو کوئی فکر نہیں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں وہ دوبارہ ان کو نہیں دیکھنا چاہتے، آج بھی عمران خان اس ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اب بھی اتحادیوں سے ساتھ نبھانے کی امید برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ رنجشیں ختم ہوسکتی ہیں، اصل بات اعتماد کی ہے، ہم نہ ڈیل کرتے ہیں نہ ڈھیل دیتے ہیں،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا آئینی ترمیمی بل پیر کو ایوان میں پیش کیا جائے گا، ہم حکومت میں ہوئے، جہاں بھی ہوئے بل کو ووٹ دیں گے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بالکل شہباز بوٹ پالش کرتا ہے مگر یوتھئیے شبلی فراز وغیرہ تو آجکل بوٹ چاٹنے پر لگے ہوے ہیں۔ اس جاب کا کونسا گریڈ ہے کوی بتاے گا مجھے؟
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
بالکل شہباز بوٹ پالش کرتا ہے مگر یوتھئیے شبلی فراز وغیرہ تو آجکل بوٹ چاٹنے پر لگے ہوے ہیں۔ اس جاب کا کونسا گریڈ ہے کوی بتاے گا مجھے؟
شوباز چوہا کئ سالوں س بوٹ پولش کر رہا ہے لیکن کام نہیں بنا۔ چوہے کی شکل دیکھواور خواب وزیر اعظم بننے کے دیکھ رہا ہے۔