شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی:فواد چوہدری

fawad-ch-and-shhebaz-on-kashmir-ab.jpg


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، اس روش کو مسترد کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان پر حیرت ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ مودی کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرے۔

https://twitter.com/x/status/1615214480623038464
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت سے صرف اسی صورت میں مذاکرات ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہو گا، اگر بھارت اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1615240973675827201
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنا ہو گی، کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنا ناگزیر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے 2019ء کے متنازع آرٹیکل سے کشمیر کی اُصولی حیثیت کو پامال کیا ہے۔