صحافی محسن بیگ کو ناجائز اسلحہ کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

3mohsinbaigzamanat.jpg

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقدمی عدالت (ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ) نے محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقارحسین گوندل نے محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ محسن بیگ کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ان کے کلائنٹ کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے، عدالت سے وکیل نے استدعا کی کہ محسن بیگ کی ضمانت منظورکی جائے۔ عدالت نے30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔


یاد رہے کہ اسلام آباد میں محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا تھا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا تھا۔ ان کی گرفتاری وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے نتیجے میں مل میں لائی گئی تھی۔