ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دےدیا

ali-amin-gunda-pur-ecp.jpg


چیف الیکشن کمشنر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو احکامات پر عمل درآمد کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری براہ راست حکم میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے لیے سٹی میئرکے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے، انہیں ضلع بدرکیا جائے۔ اگر وفاقی وزیر داخل ہوں تو اسے زبردستی ضلع بدر کر دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا، تحریک انصاف کےایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔علی امین کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو کورونا ہے وہ اس لیے حاضر نہیں ہوسکے۔اس پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے اس کے بعد بھی خلاف ورزی کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ باربارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، علی امین گنڈا پورپراثرنہیں ہورہا، نہ ادارے کی عزت کررہے ہیں، آپ اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ وہ کورونا میں الیکشن مہم نہ چلائیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔

 
Last edited:

Khi

MPA (400+ posts)
Purana Paapi ha yeh. Pehle bhi Honey ki bottles k saath pakra ja chukka ha.

He and Shehryar Afridi are 2 stalwarts of PTI now a days!
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
He is liability not asset of PTI. Instead of helping PMIK, PMIK has to rescue him from his bongies.