عدالتی کارروائی کی لائیوسٹریمنگ سےآمدنی پرسپریم کورٹ کوحصہ ملےگا؟چیف جسٹس

qfi-1.jpg


فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کو لائیو سٹریم کرنے کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے : قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا عدالتی کارروائی کی لائیوسٹریمنگ سے ہونے والی آمدن سے سپریم کورٹ کو حصہ ملے گا؟ جس پر کمرہ عدالت میں سب قہقہے لگانے لگے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی براہ راست لائیوسٹریمنگ کو ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی لائیوسٹریمنگ کی جائے کیونکہ یہ کیس انتہائی اہم ہے۔ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کو لائیو سٹریم کرنے کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، کمیٹی کی گزارشات سامنے آنے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے کہ اس کیس کو لائیو نشر کیا جائے یا نہیں۔

اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہا کہ سنا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کی براہ راست نشریات کو عوام نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے زیادہ انجوائے کیا جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب مسکراتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تو کیا کیس کی لائیوسٹریمنگ سے ریونیو میں سے سپریم کورٹ کو بھی حصہ ملے گا، جس پر کمرہ عدالت میں سب مسکرانے لگے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے نظرثانی درخواست واپس لینے کا کہا تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ آپ واقعی اپنی درخواست واپس لینا چاہ رہے ہیں؟ علی ظفر کے ہاں میں جواب دینے پر مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ میں شرعی اصولوں کی روشنی میں تیسری دفعہ پوچھ رہا ہوں کیا آپ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر علی ظفر نے کہا مجھے ہدایات ملی ہے کہ نظرثانی کا دفاع نہ کروں۔

چیف جسٹس کا دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا فیصلے میں غلطیاں ہیں، کیا اب وہ ٹھیک ہو گئی ہیں؟ نظرثانی درخواست واپس لینے کی وجہ کوئی اور تو نہیں؟ اتھارٹی میں رہنے والے ٹی وی اور یوٹیوب پر توریریں کرتے ہیں کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا، اب سننے کیلئے بیٹھے ہیں تو آکر بتائیں۔ درخواستیں زیرالتوا رکھ لیتے ہیں، تحریری موقف دے دیں، یہاں خاموش ہیں اور ٹی وی پر کہیں گے کہ ہمیں سنا نہیں گیا۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Army ny borders ky sath sath country ma apna business chumkya hoa ha....

Lagtha ha ab court bhi ye dhnda shuru krnye wali ha....

Soon judiciary atta, judiciary oil bhi available ho ga
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سپریم کورٹ نے اس حصے کا کیا کرنا ہے؟؟ پہلے آپ لوگوں کی تنخواہیں، پرکس اینڈ پری ویلجز کم ہیں کیا ؟؟؟
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Why not SC should generate its revenue?
But I think SC revenue should be from the cases. How people dare to challenge their fake cases in SC?