عرفان مہر کو قتل کرنے کیلئے کس نے کہا؟گرفتار ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف

3%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%85%D9%85%D8%B9%DA%BE%D9%82%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D9%84.jpg

سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر قتل کیس میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ بہن کے اکسانے پر بہنوئی کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سی ٹی ڈی نے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان سے کی گئی ابتدائی تفتیش کی رپورٹ بھی جمع کروائی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے عرفان مہر قتل کیس میں 2 ملزمان غلام اکبر اور واجد حسین کو گرفتار کیا، غلام اکبر نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ بہن کے اکسانے پر بہنوئی کو قتل کیا، واردات کے بعد آلہ قتل ذوالفقار کے پاس رکھوایا جبکہ موٹر سائیکل ایک دوسرے دوست عابد کے پاس رکھوائی۔

https://twitter.com/x/status/1470340522271195141
عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے جبکہ پولیس نے مقتول کی بہن پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے ، آلہ قتل اور شواہد چھپانے پر ذوالفقار کو بھی مقدمے میں ملزم نامز د کردیا ہے۔

عدالت نے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد 23 دسمبر کو مقدمے کی پیش رفت رپورٹ اور ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔