عمران خان ارشد شریف کی موت کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں،وزیراعظم

7shhbablanmemkhahpolitic.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سیاسی مخالف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، وہ ارشد شریف کی المناک موت کو اپنی معمولی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یہیں پر بس نہیں کررہے بلکہ ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جارہے ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائےصبر سے کام لیا جائے اور ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرے۔

https://twitter.com/x/status/1585226675800788993
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کاآرمی چیف تعینات کرنےکیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے انقلاب کی حقیقت ان کی چار سالہ دور حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب روپے کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا ہے۔
 
Nebula

Minister (2k+ posts)
He already gave so much time to this govt. People are under water due to inflation. Everything is expensive and after floods things are done for common men. Come out and people show your power.
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
حکومت ارشد شریف کو تحفظ دینے میں ناکام رہی. اب وہ چاہتی ہے کے عوام احتجاج بھی نا کرے
جب تک قوم ایران کی طرح باہر نہیں نکلے گی کچھ نہیں ہوگا۔ ایک مرتبہ قوم باہر نکلی تو پھر یہ سب بھی نکل جائیں گے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جب تک قوم ایران کی طرح باہر نہیں نکلے گی کچھ نہیں ہوگا۔ ایک مرتبہ قوم باہر نکلی تو پھر یہ سب بھی نکل جائیں گے۔
ایران یا عراق قوم آمر کے خلاف نکلی تھی. مذہبی غیر مذہبی، جمہوریت پسند کیمونسٹ سب متحد تھے. پاکستان میں صورتحال مختلف ہے. یہ احتجاج بظاہر ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اقتدار کے خلاف ہے اور ان کے ہمدرد اس احتجاج کے خلاف​
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ایران یا عراق قوم آمر کے خلاف نکلی تھی. مذہبی غیر مذہبی، جمہوریت پسند کیمونسٹ سب متحد تھے. پاکستان میں صورتحال مختلف ہے. یہ احتجاج بظاہر ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اقتدار کے خلاف ہے اور ان کے ہمدرد اس احتجاج کے خلاف​
یہ احتجاج ان کے ہمدردوں یعنی بوٹ مافیا کیخلاف بھی ہے
 
Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)

مصدقہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ارشد شریف کینیا میں موجود علیمہ خان کی گارمنٹس فیکٹری کے فارم میں 20 دن رہا​

اور ایک ڈرگ سمگلر کے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف جاتے ہوئے پولیس کی گولیوں کا شکار ہو گیا ڈرگ سمگلر زیر حراست ہے تفتیش میں بہت کچھ سامنے آنے والا ہے​

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

مصدقہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ارشد شریف کینیا میں موجود علیمہ خان کی گارمنٹس فیکٹری کے فارم میں 20 دن رہا​

اور ایک ڈرگ سمگلر کے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف جاتے ہوئے پولیس کی گولیوں کا شکار ہو گیا ڈرگ سمگلر زیر حراست ہے تفتیش میں بہت کچھ سامنے آنے والا ہے​

خنزیر کیے پچھواڑے سے نکلنے والے ناپاک وجود کی وجہ سے تیری پوسٹ بہت دور سے تیرا پتہ دیتی ہیں