عمران خان اقتدار سے نکلنے کےبعد1فیصد بھی خطرناک ثابت نہیں ہوسکتا،عارف بھٹی

16bhhaitkhankhaarnaakdawa.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اقتدار سے نکالے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک فیصد بھی خطرناک ثابت نہیں ہوسکیں گے۔

جی این این کے پروگرام"فیس ٹو فیس"میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آپ کو دعویٰ سے کہہ رہا ہوں کہ اقتدار سے نکلنے کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک فیصد بھی خطرناک ثابت نہیں ہوسکتے۔

پروگرام کی میزبان عائشہ بخش نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو کہتے ہیں میں بہت خطرناک ثابت ہوں گا، تو کیا وہ اپنے اس بیان سے بھی یو ٹرن لے لیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نہیں یوٹرن نہیں لیں گے ، اس حوالے سے شیخ رشید صاحب نے اپنی گفتگو کے اندر ایک اشارہ دیا ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے واشگاف لفظوں میں یہ اعلان کیا ہے کہ میں چوہدری برادران کو پنجاب نہیں دوں گا، اس موقف کا اظہار شاہد خاقان عباسی بھی 3،4 مقامات پر کر چکے ہیں، اپوزیشن عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے پر تو متفق ہیں مگر اس کے بعد یہ تین ماہ بھی آگے نہیں چل سکیں گے۔

سینئر صحافی نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد خوفناک لڑائی ہوگی، ن لیگ نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو بھیجنے کےبعد اگلی حکومت نہیں چلنے دینی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا موقف ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے مگر اسمبلی کی مدت پوری کی جائے، جبکہ نواز شریف ایک جوتا پہنے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ عمران خان کے بعد اگلے چار ماہ میں عام انتخابات کروائے جائیں اور وہ ہوسکتا ہے اس کیلئے ننگے پاؤں ہی لندن سے پاکستان بھاگ آئیں، کیونکہ عمران خان کا خوف موجودہ حالات میں انہیں پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہونے دے رہا۔
 
mskhan

Minister (2k+ posts)

Who has fucked this Bhatti the wrong way ?
 
AZ1

Minister (2k+ posts)
sahafi koiye bhi ho, they all work for money.
sahafat aik ghaleez paisha hai pakistan mai
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Bhattis and Abbasis and Badamis and Khanzadas and Shirazis and Farooqis have turned media into a auction house. A different rate every minute.