عمران خان کا سب سے بڑا جرم پنجاب سے ن لیگ کا جنازہ نکالنا ہے: ایاز امیر

ayaz-amir-and-imran-khan-aadsafv.jpg


سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ اس نے پنجاب سے ن لیگ کا مکمل طو رپر جنازہ نکال دیا ہے۔

دنیا نیو زکے پروگرام تھنک ٹینک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ترلے منتیں کرکے، رگڑ رگڑ کے 2،3 ہزار کے مجمعے اکھٹے ہورہے ہیں، ن لیگ سے یہ کیسے ہضم ہوسکتا ہے، یہ وسطی پنجاب جو قلعہ تھا، لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ میں ساری کیفیت تبدیل ہوچکی ہے،

ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے انصاف نافذ کیا جائے، یہ وہی مطالبہ ہے جو ضیاء الحق نے کیا تھا انتخابات سے بچنے کیلئے ،ان ساروں کو بھی یہی ڈر ہے اسی لیے انہوں نے انتخابات نہیں کروانے۔


ایاز امیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کے ایک بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی تھی کہ عمران خان ترلے منتیں کررہےہیں، ملنا چاہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے ، گھٹنے پکڑنا چاہ رہے ہیں،حالانکہ ایسا نہیں ہے، عمران خان نے جو کہا وہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ۔


انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے دن سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ الیکشن کرواؤ، عمران خان نے اسمبلیاں کس لیے توڑی تھیں؟ عمران نے یہ اقدام ملک میں عام انتخابات منعقد کروانے کیلئے دباؤ بڑھانا چاہا اوراسی لیے انہوں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، اگرسپریم کورٹ درمیان میں نا آتی تو اس حکومت نے الیکشن کی طرف جانا بھی نہیں تھا ۔