عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سےپہلےآرمی چیف کا فیصلہ ہوچکا ہوگا: رانا ثناء

rana-sana-imran-khan-march-cjp.jpg


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر عمران خان نے تماشہ لگانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے، اس بار عمران خان نے تماشہ لگانےکی کوشش کی ، تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جب تاریخ کا اعلان کریں گے اس سے قبل ہی آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نےکہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا، عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے روکنا ضروری تھا، ورنہ ہر3سال بعد لانگ مارچ ہونا شروع ہوجاتے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سےپہلےآرمی چیف کا فیصلہ ہوچکا ہوگا: رانا ثناء​



تو پھر ؟؟؟

بڑھکیں تو بڑی مار رہا تھا . اب ہوا کیوں نکل رہی ہے . مرد ہے تو سامنے آ
 

Kam

Minister (2k+ posts)
There should be a fixed date for army chief announcement so that all speculations should not be created.

Extension issue must end forever. Extension is a joke. Every chief will conspire to stay and country will be destroyed as in case of bajwa.