عمران خان کی سیاسی موت

دھرنے مزاق نہ تھے

دھرنے مزاق نہ تھے

یہ دھرنے

یہ مارچیں مزاق نہیں تھے

ملک کی سلامتی دائو پر لگی تھی

شکر ہے ہماری فوج محفوظ رہی

ورنہ پولیس تو فوج کے سامنے پٹی

کیا اب ان سازشیوں کو معاف کردیا جائے گا

ان کو اور انکے پیچھے سازشی جنرلوں کو

ان کےحمایتی ملائوں کو،فتوا بازوں کو


کیا ایکشن صرف طالبان کیلئے ہے؟

کیا کیا نہ ہوا!

لاہور ماڈل ٹائون میں قادری سنگھ کے بندے مروائے گئے اسی سازش کے تحت

سیدھا سادھا پروگرام تھا کہ تختہ الٹو آور دونوں بھائیوں کو ختم کرو

آخر ذولفقار علی بھٹو کو بھی تو اسی طرح سے عدالت کے ذریعے ٹھکانے لگایا گیا تھا

حمایتیوں میں بڑے نامی گرامی لوگ ملیں گے

کچھ سامنے نظر آتے ہیں جیسے بدعتی اور شیعہ پارٹیاں

اور کچھ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والے


ان میں جماعت اسلامی والے خصوصا" پٹھانے خاں یا سراج الحق


اور وہ مبلغ اسلام جو آزادی مارچ کو الوداع کہنے بنفس نفیس ننگے پائوں بدکار عمران کے گھر آیا تھا

اور اس کا بھارت نژاد شاگرد رشید جنید جمشید جسنے تو جوش میں ناچ گانے اور مجروں کو عین مطابق شریعت قرار دےدیا تھا

چھیدا ٹلی ہے

گجراتی چوہدریوں کا جوڑا ہے جو غداری میں اعلی تعلیم یافتہ ہیں

ان سب کی باز پرس ہونی چاہئے

ان کی تھوڑی یا زیادہ ٹھکائی ہونی چاہئے

ان کا سوسائٹی میں کھلے عام پھرنا بند ہونا چاہئے

آخر ان مارچوں اور دھرنوں میں قتل بھی تو ہوئے ہیں

?کیا ان قتلوں کی سزا بدکار عمران و غدار قادری سنگھ اور ان کے حمایتیوں کو نہیں ملنی چاہئیں

 
Last edited by a moderator:

umer amin

Minister (2k+ posts)
Re: دھرنے مزاق نہ تھے

صاف شفاف الیکشن کی مانگ کرنے والے سازشی عناصر کو شریف خاندان کی سٹیل مل میں بیگھلا دینا چاہے جیسے ریلوے کی پٹریاں پگھلا دی تھیں . یا پھر اسحاق دار کے پلازوں سے دھکا دے دینا چاہے. پانچ ہزار ٹیکس دینے والا پرائم منسٹر جو کہ اپنی بیوی کا اور بچوں کا مقروض ہے اتنے معصوم انسان کے خلاف سازش کی گئی ہے . اور تو اور اس کے بھائی نے زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹ گھسیٹ کے زیبرا کراسنگ ہی مٹا ڈالی . ان کے خلاف سازش کرنے والے سب لوگوں کو گولی مار دو اور سب پٹواریوں کو قیمے والے نان مہیا کیے جائیں . یہ میری نہیں اٹھارہ کڑوڑ عوام کی آواز ہے .
 

CanPak2

Minister (2k+ posts)
Re: دھرنے مزاق نہ تھے

Boat khoob bahi, magar billion kay galay mein ghanti koun bandhay ga.

Yeh tu woh hein Jin kay liye kaha gya hay Kay

Tum qatal kartay hou ya karaamaat kartay Hou. ..

Agar sab democratic parties akhatti naan houtein tu yeh saazish kamyaab hou chukki thi jab tv ki transmission experts nain kaat di thein aur messenger pm ka resignation lainay pm house phounch gaye thay,
 

459zaman

Banned
Re: دھرنے مزاق نہ تھے

عمران خان اپنی بے پرکیوں کی وجہ سے آج ندامت کا شکار ہیں، اگروہ الیکشن اصلاحات کا ایجنڈا لے کر چلتے اور سراج الحق کا کہا مان لیتے تو پوری قوم ساتھ ہوتی اور یوں رسوا نہ ہوتے
 

459zaman

Banned
Re: دھرنے مزاق نہ تھے


جوڈیشنل کمشین کی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔

حادثے سے بڑا سانحہ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کی وجہ سے نااہل اور بدترین حکومت کو کلین چٹ مل گئی ہے

 

459zaman

Banned
Re: دھرنے مزاق نہ تھے


ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺍﻥ

ﻭﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻟﮍﺍ ﺟﻮﺍﭘﻨﮯ
ﻣﻮﮐﻞ ﮐﻮ ﺗﺨﺘﮧ ﺩﺍﺭﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﮐﯽ
ﺷﮩﺮﺕ ﺭﮐﮭﺘﮯﮨﯿﮟ۔

 

459zaman

Banned
بلا تبصرہ

بلا تبصرہ
رپورٹ کے بعد کیا کرنا ہے؟
وسعت اللہ خان

میبہ دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنے والے عدالتی کمیشن کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے شواہد نہیں ملے
شاید آپ کو یاد ہو کہ سنہ 2013 میں صوبہ خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار آنے کے تھوڑے ہی عرصے بعد تحریک انصاف نے افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینروں کو روکنے کے لیے صوبے میں قومی شاہراہوں کے ناکوں پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا۔
پشاور کی رنگ روڈ پر جوشیلے کارکن ہر ٹرک پر چڑھ کے چھان بین کرتے تھے اور کاغذات چیک کرتے تھے۔ چند دنوں بعد یہی کارکن اکتانے لگے اور نیٹو دھرنا پتلا ہوتا چلا گیا۔
اور پھر اچانک ایک دن دھرنا بغیر یہ بتائے ہوا میں تحلیل ہوگیا کہ شروع کیوں ہوا تھا ؟
نیٹو ٹرک پہلے بھی چلتے رہے اور آج تک چل رہے ہیں۔
شاید آپ کو یاد ہو کہ مئی 2013 کے انتخابی نتائج آتے ہی تحریکِ انصاف نے بھی دیگر جماعتوں کی طرح انھیں تحفظات کے ساتھ تسلیم کرلیا اور خیبر پختونخوا میں حکومت تشکیل دے ڈالی۔
چند ماہ بعد عمران خان نے ہلکے سروں میں دھاندلی کی تان چھیڑی اور پھر اس میں دیگر ساز بھی شامل ہوتے چلے گئے۔ ایک برس کے اندر یہ تان فل آرکسٹرا میں تبدیل ہوگئی۔
عمران خان نے ہر نئے دن کے ساتھ کیا عدلیہ ، کیا الیکشن کمیشن ، کیا وفاقی حکومت سب ہی پر عدم اعتماد کردیا اور پھر اصلی تے سچی جمہوریت کی تلاش میں لانگ مارچ کی اپیل کردی ۔
کسی نے خان صاحب کا کان میں کہا کہ انتخابات میں 35 پنکچر لگے ہیں خان صاحب نے کہا اچھا ؟ انھیں تو میں ناک رگڑوا دوں گا۔کسی نے کہا خان صاحب ہوائیں آپ کے حق میں ہیں لہذا دبی رکھ۔ بس اسلام آباد پہنچنے کی دیر ہے ۔اگر ایک ہفتہ بھی ٹک گئے تو اگلا وزیرِ اعظم عمران خان ۔
لہذا طاہر القادری جیسے الیکٹ ایبل کے ساتھ ساتھ خان صاحب نے بھی دارالحکومت فتح کرنے کا بگل بجا دیا۔ مزید آگ شیخ رشید جیسے الیکٹ ایبلز نے سینے میں بھر دی کہ عیدالضحی پر بکروں کی نہیں نواز حکومت کی قربانی ہونے والی ہے۔

اسلام آباد میں شاہراہِ دستور پر پی ٹی آئی کا دھرنا چار ماہ تک جاری رہا
اس دل خوش کن خبر کا خان صاحب نے یہ کرکٹانہ ترجمہ کیا کہ ایمپائر کی انگلی تین دن میں اٹھنے والی ہے۔ نیز یہ کہ اگر سب مجھے چھوڑ کے چلے گئے تب بھی میں اس وقت تک کنٹینر نہیں چھوڑوں گا جب تک دھاندلی سے پاک اسمبلی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اور گو نواز گو کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہوتا۔
نئے پاکستان میں نیا نظام لانے کے جوش میں گالم گلوچ سے بھر پور الٹی میٹموں کا کنٹینری اور سوشل میڈیائی طوفان برپا ہوگیا۔ جیو نیوز کی عمارت کو جمرات (مکہ میں وہ جگہ جہاں حاجی شیاطین پر سنگ باری کرتے ہیں ) کا متبادل سمجھ کر اس پر روز سنگ باری و گالی باری واجب سمجھ لی گئی۔ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں توڑ پھوڑ ہوئی۔ پارلیمنٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس کی ناکہ بندی ہوئی۔
سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی دفتر تک پہنچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑ گیا۔ کئی پولیس والوں اور افسروں کی پھینٹی لگی۔خیبر پختونخواہ حکومت کا سیکریٹیریٹ بھی عملاً کنٹینر پر منتقل ہوگیا۔ سول نافرمانی کا فرمان بھی جاری ہوا مگر غیر اعلانیہ طور پر واپس لے لیا گیا۔
نہ قربانی ہوئی نہ انگلی اٹھی ۔انگلی اٹھی بھی تو پندرہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور کے قتلِ عام کے بعد۔ جب 126 دن کا دھرنا ملکی مفاد میں ختم ہوگیا اور طالبان سے صرف مذاکرات کا موقف بھی پاک فوج کو سلام سے بدل گیا۔
جس اسمبلی کو دھاندلی کی پیداوار بتایا گیا اسی میں ایک روز سب خاموشی سے جا کر بیٹھ گئے اور پھر غیر حاضری کے دس ماہ کی تنخواہیں بھی وصول کر لی گئیں۔
چار ماہ بعد بالاخر جوڈیشل کمیشن بنا بھی تو مذاکرات کے نتیجے میں بنا ۔آج تک یہ سوال جواب طلب ہے کہ جب یہی ہونا تھا تو پھر چار ماہ کے اسلام آبادی محاصرے سے کیا حاصل وصول ہوا، سوائے اس کہ کہ چینی صدر کا دورہ چند ماہ اور آگے بڑھ گیا اور بے یقینی کے سبب محض کچھ ارب روپے کا اور معاشی نقصان ہوگیا۔

دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا
جہاں تک کراچی اور ایم کیو ایم کے ساتھ گرمی سردی کا معاملہ ہے تو یہاں بھی تحریکِ انصاف مسلسل کنفیوژن میں مبتلا رہی۔
آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ کئی برس پہلے عمران خان ثبوتوں سے بھرے جو بریف کیس لے کر اسکاٹ لینڈ یارڈ گئے تھے وہ کیا ثبوت تھے اور ان کا کیا ہوا ؟
وہ تو عمران فاروق کا قتل نہ ہوتا تو ایم کیو ایم کی لندن قیادت گرداب میں نہ آتی۔ اس قتل نے منی لانڈرنگ کے معاملے کو بھی اجاگر کیا لیکن خان صاحب جو ثبوت لے کر گئے تھے ان سے اسکاٹ لینڈ یارڈ یا کوئی برطانوی عدالت استفادہ کرنے میں ناکام رہی اور نہ کبھی خان صاحب نے ان ثبوتوں کے بارے میں لب کھولے۔
بلکہ ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی کی حد تک تحریکِ انصاف نے نہ مخالفت نہ موافقت کی پالیسی اپنا کے رکھی۔ 2013 کے دھاندلی زندہ انتخابات کے باوجود تحریک انصاف کو کراچی میں اچھے خاصے ووٹ ملے اور یہ تاثر ابھرا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ایم کیو ایم کے بعد اگر کوئی جماعت ہے تو وہ تحریکِ انصاف ہے۔
تحریکِ انصاف کا موقف پھر یہ ہوا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں شفاف انتخابی عمل ہو تو کراچی سے یک جماعتی فاشزم ختم ہوسکتا ہے۔ چنانچہ حلقہ 246 کے ضمنی انتخاب اگرچہ انھی انتظامات کے ساتھ ہوئے پھر بھی تحریکِ انصاف بہت پیچھے رہی۔

دھاندلی سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی تحریکِ انصاف نے 35 پنچروں کی اس تھیوری سے لاتعلقی اختیار کرلی
کراچی میں تحریکِ انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کی قیادت پچھلے ڈھائی برس سے کتنی مستعدی سے دلچسپی لے رہی ہے ؟ اگر کسی کو جانکاری ہو تو اس فقیر کو بھی بتائے۔
دھاندلی سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی تحریکِ انصاف نے 35 پنچروں کی اس تھیوری سے لاتعلقی اختیار کرلی جس کی بنیاد پر دھاندلی زدہ انتخابی عمل کی عمارت کھڑی کی گئی تھی۔ مگر آج تک نہ نیٹو کنٹینر روکنے کی تحریک کی ناکامی پر معذرت ہوئی۔ نہ اسلام آباد دھرنے کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر معذرت ہوئی، نہ سول نافرمانی کی کال پر معذرت ہوئی، نہ پی ٹی وی پر حملے کی معذرت ہوئی، نہ 35 پنکچر تھیوری واپس لیتے ہوئے پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کوئی رسمی معذرت ہوئی بلکہ سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے فرمایا کہ معذرت کس بات کی؟
ہاں جب 31 اکتوبر 2011 کو لاہور کا اقبال پارک بھر گیا تھا تو واقعی لگتا تھا کہ بالاخر ملک کو وہ جاندار ایمان دار جوشیلی قیادت مل گئی ہے جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا لیکن اس کے بعد سے تحریکِ انصاف جس طرح گول پوسٹ کسی ایک جگہ لگانے کے بجائے کندھوں پر لیے گھوم رہی ہے ۔اسے جوش تو کہا جاسکتا ہے ہوش نہیں ۔
لگ یوں رہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی قیادت نظام کی تبدیلی کے لیے غور و فکر سے تیار کردہ کوئی دورس بنیادی حکمت ِ عملی اپنانے کے بجائے آن جاب ٹریننگ کی قائل ہو گئی ہے اور ہر مسئلے کو وہ جتنی سنجیدگی اور جوش سے اٹھاتی ہے ، اتنی ہی غیر سنجیدگی و بے دلی سے اسے راستے میں چھوڑ کے پھر کوئی نیا مسئلہ اٹھا لیتی ہے۔
بالکل میرے سب سے چھوٹے بیٹے کی طرح جو ہر نئے کھلونے کی ضد میں پچھاڑیں کھاتا ہوا اسے زندگی و موت کا مسئلہ بنا لیتا ہے اور جب وہ کھلونا مل جاتا ہے تو دو ہی دن میں دل بھر جاتا ہے اور پھر وہ ایک اور کھلونے کے لیے اسی طرح پچھاڑیں کھانے لگتا ہے۔
مجھے نہیں معلوم کہ کوئی سیاسی پارٹی یا اس کی قیادت ایسی کیفیت سے ہر بار گزرے تو اسے کیا کہا جائے۔ مگر اس طرزِ عمل سے اپنا ، پرستاروں کا اور قوم کا وقت بہت ضائع ہوتا ہے اور توانائی بھی۔۔۔۔۔
اب جبکہ انتخابی کمیشن کی رپورٹ بھی شائع ہو چکی تو اب کیا کرنا ہے۔کسی اور کھلونے کی تلاش یا انتخابی اصلاحات پر پوری توجہ ؟
اور مسلم لیگ ن کو اگلے ڈھائی برس کیا کرنا ہے؟ تحریکِ انصاف پر صرف جگتیں لگانی ہیں یا اس سے آگے بھی کچھ اور ؟
مگر یہ داد تو بہرحال بنتی ہے کہ رفتہ رفتہ منہ سے جھاگ نکلوا کر بات منوانے کے بجائے پاکستانی سیاست کچھوے کی رفتار سے ہی سہی پر ثالثی اور بات چیت کے اصول کی بالغ دنیا میں داخل ہو رہی ہے۔


 

Ali.Pakistani

Senator (1k+ posts)
Re: دھرنے مزاق نہ تھے

temp.jpg
 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
Re: دھرنے مزاق نہ تھے

میاں صاحب کے خانوادے کی تصویریں ھم دیکھتے رھتے ھیں، جن کو وہ باقاعدہ اپنے برخوردار تسلیم بھی کرتے ھیں، لگتا ھے تم نے بھی جانشینی کا کیس جیت لیا ھے، لیکن جس لڑی سے تم شریف فیملی میں گھُسے ھو، اسے کسی مولانا سے حلال تو کرا لو
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
Re: دھرنے مزاق نہ تھے

عمران خان اپنی بے پرکیوں کی وجہ سے آج ندامت کا شکار ہیں، اگروہ الیکشن اصلاحات کا ایجنڈا لے کر چلتے اور سراج الحق کا کہا مان لیتے تو پوری قوم ساتھ ہوتی اور یوں رسوا نہ ہوتے

اتنا قیمتی مشورہ ، کیا گنجوں نے تمہیں لفٹ نہیں کروائی ؟
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
Re: دھرنے مزاق نہ تھے


جوڈیشنل کمشین کی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔

حادثے سے بڑا سانحہ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کی وجہ سے نااہل اور بدترین حکومت کو کلین چٹ مل گئی ہے


اس طرح کی باتیں کرکے دل خوش کرتے رہا کرو ، خالی کلین چٹ ہی نہیں ملی ، ذرا ٹھہرو کلین چھتر بھی ملنے والے ہیں
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
​دو ہزار تیرہ میں ن لیگ نے عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پی ٹی آئی کو جینوئن شکست ہو ئی ۔
دو ہزار تیرا اور اس سے پہلے بھی یہ یہ اسی ترہ کامیاب ہوتے رہے

اور یہ شروع ہی سے اسٹیبلشمنٹ کے بھروسے پر آتے رہے

پھر بیچ میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو آنکھیں دکھانا شروع کیں

تو پھر ملک سے بھاگنا پڑا لیکن ابھی بھی یہ اسٹیبلشمنٹ سعودیہ اور امریکا کی مدد ہی سے اے ہیں

آنکھیں کھولو اپنے برتے پر تو انکے گھر والے بھی انھے ووٹ نا دیں
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
دیکھ لینا ، بڑی بری مار کھاو گے خاص کر پنجاب میں ، کو ئی بائیو میٹرک تمہارے ووٹوں میں اضافہ نہیں کرے گا ۔ پاکستان کا مقبول ترین سیاست دان نواز شریف پھر سے الیکشن جیتے گا چاہے کل الیکشن ہوں یا 2018 میں ۔---- 2013 الیکشن چھوٹی موٹی خرابیوں کے باوجود شفاف الیکشن تھا جس میں عمران کی پارٹی کے 52 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو ئیں ، بہت سے حلقوں میں تاریکی امیدوار تیسری یا چوتھی پوزیشن پہ آئے ، بہت سارے انتخابی حلقوں میں تاریک انساف کے امیدوار ہی موجود نہیں تھے ایسے میں دھاندلی کا الزام کھسیانی بلی کھمبا نوچے والا حساب ہے :biggthumpup:

Wesay To KhAwab Deekhnay pe Koi Pabandi nahi meray Chanda :)
To Kaho Apnay Aaqa Se Aye Maidan me
:biggthumpup: