عوام نکل آئے توحکومتیں تبدیل کروانے والوں کیلئےسوالات اٹھیں گے : عارف حمید

arif-hameed-bhati-pakistan-protest-inf-nnf.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اگر مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئےتو حکومت بنانے والے ، گرانے والے، تبدیل کرنے والوں کیلئے بھی سوالات اٹھ کھڑےہوں گے۔
خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس ملک کا اصل مسئلہ یہی ہے، لوگوں کے گھروں میں پینے کیلئے پانی نہیں ہے، جلانے کیلئے چولہانہیں ہے، بل بھرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، لوگ بارود بن رہے ہیں اور یہ پھٹ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کیلئے نکلیں یا نا نکلیں وہ ان کی مرضی ہے، اگر غریب آدمی پھٹ گئے اور باہر نکل آئے تو بیرون ملک یا اندرون ملک بیٹھے حکومتیں تبدیل کرنے والے، بنانے والے، گرانے والےیا جوڑنے والے تمام لوگوں کیلئے سوالات کھڑے ہوجائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1580568467467423745
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ موجودہ ہوں یا سابقہ میں نہیں سمجھتا کہ عوامی مسائل حل کرنا ان حکمرانوں کی فہرست میں بھی شامل ہے،طاقت اور اقتدار کا نشہ ان حکمرانوں کو بہت دور لےجاتا ہے، یہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں،عمران خان خود کہتے ہیں کہ بظاہر ذمہ داری میری تھی مگر آدھے اختیارات بھی میرے پاس نہیں تھے۔

https://twitter.com/x/status/1580569580610605056
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ جن بیساکھیوں کے سہارے یہ تمام لوگ اقتدار میں آتے ہیں اقتدار سے نکلنے کے بعد سب سےپہلے انہیں بے ساکھیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، اگر آپ کو کام نہیں کرنے نہیں دیاجارہا تھا تو اسی وقت حکومت سے نکلتے اور بتاتے کہ یہ معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی گزشتہ روز ایک تصویر سامنےآئی جس میں وہ واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں، اس تصویر میں ان کے عقب میں پانچ چھ گارڈز بھی دکھائی دے رہے ہیں،مریم نواز نے اس تصویر میں جو بیگ تھام رکھا ہے اس کی قیمت سے پاکستان میں 10 خاندانوں کے سال کےراشن کا انتظام ہوسکتا ہے،آپ کیسےسوچ سکتے ہیں کہ ایسے لوگ عوام کی فلاح کیلئے کچھ کریں گے۔

 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Azadi kay liye agar Jan bhi deni ho tu Sauda sasta hai ——- Aaj Faisalay ka waqt hai —— Yeh muqa phir nahi milay ga —— Crush Bajwa Nadeem khusra and few corrupts —— Yeh Buzdil hein Awam ki taqat kay agay Bagh jain gay​