فرخ حبیب کا ووٹوں کی خریداری سے متعلق وائرل ویڈیو پر ردعمل

13%D9%81%D8%A7%D8%B1%D8%A6%DA%A9%DA%BE%DA%BE%D8%A7%D8%A8%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D9%85%D9%84.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ووٹوں کی مبینہ خریداری سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے پر اپنا ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پی پی 168 سے تحریک انصاف کے امیدوار نواز اعوان کیلئے ووٹوں کی مبینہ طور پر خریداری کرنے والے ملزم کے موبائل فون کی چیٹ دکھائی گئی تھی۔


اس موبائل فون میں نوا زاعوان کے نام سے سیو ایک نمبر پر مختلف ویڈیوز اور تفصیلات شیئر کی گئیں تھی جس میں شناختی کارڈز کے نمبرز اور شناختی کارڈ کی تصاویر شامل تھیں۔

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے اس ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس چیٹ میں کوئی میرا نام یا میرا کردار سامنے آیا ہے؟ میں اس حلقے میں انتخابی مہم چلارہا ہوں، جس شخص کا نام لے کر مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے اس کو تو خود ن لیگ والوں نے پکڑا ہوا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بندے کو پکڑ کر اس موبائل سے ویڈیوز اور واٹس ایپ چیٹس سامنے آجاتی ہیں، کوئی اچھا منصوبہ بنانا چاہیے تھا، کوئی اچھی پلاننگ کرلینی تھی، آپ خود یہ ڈرامہ کررہے ہیں، جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1548337569305219084
انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کا حوالہ دیا جارہا ہے اس سے جون کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم کے دوران میری ایک بار ملاقات ہوئی ہے، میں نے اسے کوئی ہدایات نہیں دی،یہ ایسا ہی ہے کہ کسی شخص کے ساتھ آپ کی واٹس ایپ پر بات چیت ہو اور وہ شخص کچھ عرصے بعد قتل کرکے تصاویر آپ کو بھیج دے یاکوئی مجبور کرکے بھجوادے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ اس قتل میں ملوث ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1548328894578642945
رہنما تحریک انصاف نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس شخص نے لوگوں کے ووٹوں کی خریداری میری ہدایات پر کی ہیں تو آپ کوئی ایک ثبوت دکھادیں ، میرا کوئی میسج، وائس نوٹ یا ہدایات نامہ دکھادیں ۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Voto ko kharednay ki need tu pmln ko ha..PTI ko nahi..PTI ka voter tu pallay se karaya kharach kar k vote dalnay jata ha wo bhi khud se...