فورسز کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیج سکتے ہیں،افغان وزیر دفاع

12talibanindirealtion.jpg

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے ایک بیان میں یہ اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بیان بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سفارتی تعلقات بحال ہونے چاہیے، بھارت افغان تعلقات معمول پر آجائیں تو افغان فورسز کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

ملا یعقوب نے بھارتی حکومت کو کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے اور نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کو فعال کرکے افغان سفیر کو تعینات کرنے کی اجازت کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر بھارت افغانستان میں اپنا سفارتی عملہ بھیجنے کیلئے تیار ہے تو ہم انہیں ہر قسم کی حفاظتی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1533115963545092098
افغان وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بھارت سمیت دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ہم افغانستان کی سرزمین کو بھارت یا پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، دونوں ملکوں کو اپنے اختلافات ختم کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں بارڈر پر ہونے والے چند ایک واقعات کو ہرگز سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ افغان وزیر دفاع کی جانب سے یہ اہم بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارتی سیکرٹری خارجہ جی پی سنگھ ایک وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان پر ہیں۔
 

LNG

Politcal Worker (100+ posts)
طالبان اور عمران دونوں فیل ہو گئے​