قطر کیلئے بک کیے گئے فروٹ اور سبزیوں کے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد

30113914fecb651 (1).jpg

اے این ایف نے کی کامیاب کارروائی سامنے آگئی, دوحہ کیلئے بک کیے گئے سبزی اور فروٹ کے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی، کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سےبک کیا گیا تھا۔

اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کامیاب کارروائی کی,ملزمان سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیق۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق قطر دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی، چرس کو مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کنٹینرکراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

چھاپہ امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر پر مارا گیا تھا, چھاپے کے دوران فلیٹ سے برآمد کیے گئے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ تکیوں کے غلاف میں چھپائے گئے تھے۔

دوسری جانب سعید آباد یوسف گوٹھ میں کسٹمز، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 گوداموں پر چھاپہ مارا گیا تھا,چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں گوداموں سے لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا تھا۔

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کرسوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتاکر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے,ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجموعی طورپر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
 
Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Narcotics flourished after the courts failed to incite Rana Sana Ullah in the narcotics case. Sharif mafia later made him the Federal Interior Minister.
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
View attachment 7251

اے این ایف نے کی کامیاب کارروائی سامنے آگئی, دوحہ کیلئے بک کیے گئے سبزی اور فروٹ کے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی، کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سےبک کیا گیا تھا۔

اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کامیاب کارروائی کی,ملزمان سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیق۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق قطر دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی، چرس کو مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کنٹینرکراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

چھاپہ امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر پر مارا گیا تھا, چھاپے کے دوران فلیٹ سے برآمد کیے گئے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ تکیوں کے غلاف میں چھپائے گئے تھے۔

دوسری جانب سعید آباد یوسف گوٹھ میں کسٹمز، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 گوداموں پر چھاپہ مارا گیا تھا,چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں گوداموں سے لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا تھا۔

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کرسوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتاکر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے,ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجموعی طورپر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
Qatri shezadye ki mariyam k anye sy phele ki food