لانگ مارچ ہوگیا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا : پیر صدرالدین راشدی

perr-sadar-din-shah-long-march-hk.jpg


پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے خبردار کردیا، بولے وفاقی حکومت کا مستقبل لانگ مارچ پر منحصر ہے، لانگ مارچ ہوگیا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

کراچی فنکشنل لیگ ہاؤس میں جی ڈی اے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا آڈیو لیکس کا معاملہ ریاست کے لئے بڑا سنجیدہ چیلنج ہے، قبل از وقت انتخابات کسی کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے مگر زمینی حقائق کچھ اور ہیں،لانگ مارچ ہوا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت آیا،آنے والے وقتوں میں جی ڈی اے سندھ میں متبادل کا کردار ادا کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو تنظیمی ڈھانچہ دینے کا فیصلہ کیا،سندھ بھر میں جی ڈی اے کی تنظیم سازی کی جائے گی،جی ڈی اے ہر سطح پر عوام کا تحفظ کرے گی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کی کال دورنہیں،حکومت کچھ بھی کرلے عوام کے انقلاب کو روکنا ممکن نہیں،آڈیولیکس کے معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔