لاہور، مین بلیوارڈ روڈ پر پڑے شگاف میں گاڑی جا گری

lahore-car-under-road-dm.jpg


لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مین بلیوارڈ روڈ پر سڑک میں پچیس فٹ کا شگاف پڑ گیا، پچیس فٹ سے بڑا شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری، گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا۔

جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے سے شگاف پڑ گیا، شگاف پڑ جانے سے ایک گاڑی دھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے ، ریسکیو نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد زمین میں دھنس جانے والی گاڑی سے تین افراد کو ریسکیو کیا جبکہ گاڑی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری کی مدد لی گئی۔


ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ کئی سال پرانی پائپ لائن ہے ، شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) واسا کا کہنا ہے کہ اس سال ترقیاتی سکیم میں مین جوہر ٹاؤن روڈ کو شامل کیا گیا ہے، سڑک کی تعمیر میں تین دن سے زائد لگ سکتے ہیں۔