لاہور، چوری کیلئے آنے والے چور معافی مانگ کر واپس چلے گئے

theif-lahore-pak-kkk.jpg


صوبائی دارالحکومت لاہور میں نقب زنی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چار مبینہ چور معافی مانگ کر بغیر کوئی سامان لیے واپس چلے گئے۔

لاہور میں واقع ای ایم ای سوسائٹی میں واقع سینیٹری کی دکان میں چور داخل ہوئے، جہاں گشت پر موجود گارڈ کے پہنچنے پر باہر موجود اُن کے ساتھی نے آواز لگا کر اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا۔

گارڈ کے آنے پر تین ڈاکو سامان واپس دکان میں رکھ کر واپس آئے اور کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے سارا سامان رکھ دیا ہے، ہم معافی کے طلبگار ہیں لہٰذا ہمیں جانے دیا جائے۔

ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ سے التجا کی کہ تم دوسری طرف منہ کرو ہم واپس چلے جائیں گے۔ سیکورٹی گارڈز نے تلاشی لینے کے بعد دوسری طرف منہ کیا تو چاروں چور وہاں سے فرار ہو گئے۔

سینیٹری دکان کے مالک ارشد نے پولیس کو اپنی دکان میں پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ کیا اور ملزمان کا حلیہ بھی بتایا۔ تاہم پولیس نے اس واقعہ پر کوئی مقدمہ درج کیا ہے یا نہیں اس حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
 

DilDilPakistan0991

Councller (250+ posts)
Isme asli khabar yeh he k, khoon kharaba ki himmat na krne wale log thay yeh.

Mtlb paishawar dakait nahin thay yeh.

Mtlb chori dakaiti is seeping into the normal folk.

Halaat aisay hochukay hen!

Thank you establishment!
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اپنے ساتھی پولیس والوں کے آنے پر وہ معافی مانگ کر واپس چلے گئے