لاہور: ظلم کی انتہا، تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق،ملزمان گرفتار

chlid-abuse-lahore-as.jpg


لاہور میں مالکان کے تشدد سے ملازم جاں بحق

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو کم سن گھریلو ملازموں پر مالکان نے بیمانہ تشدد کیا، جس سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ملزمان انہیں نجی اسپتال لے کر گئے،اسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے کم سن بھائیوں پر تشدد کے الزام میں نصراللہ اور دو خواتین سمیت 5 افرادکو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں نصر اللہ کی بیوی شبانہ ،بہو حنا اور بیٹے محمود اور ابوالحسن شامل ہیں،مرنے والے بچے کامران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے بچوں کو فریج سے اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے رہائشی دونوں بھائی ایک سال سے نصر اللہ نامی شہری کے گھر پر کام کر رہے تھے، 12 سالہ کامران اور 6 سالہ رضوان پر اہل خانہ کی جانب سے بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1546815703864512513
پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ملزمان انہیں نجی اسپتال لے کر گئے، اسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

آئی جی پنجاب نے گھریلو ملازم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے،زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،معمولی واقعے پر معصوم بچے کی جان لینا انتہائی افسوسناک ہے،کیس کے حوالے سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

insaf-seeker

Minister (2k+ posts)
Saza e maut kay siwa aur koi saza qabool nahin, laikin in ko koi saza nahin hogi, bachay kay maan baap ko threat ker kay paisay dey ker sulah ker li jaye gi
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
اُنگل والی سرکار کی کوئی خیر خبر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی نوٹس،،کوئی لشکے،،،کوئی ششکے
mqdefault.jpg
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اسکا مک مکا اور ڈیل باجوے سے کرلو باجوے اور مظلوم پارٹی کو کچھ دے دلا کر جان چھڑا لو باجوہ تو لین دین کرکے حکومت گرا دیتا ہے ُاور حکومت دلا دیتا ہے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ان حیوانوں کی شکلیں دیکھ کر ہی اندازہ ہورہا ہے کہ یہ لوگ کسطرح امیر ہوے ہیں جو ڈیفینس میں رہائش لے لی۔ ایسے حرامیوں کو سزاے موت دینے کا یہ فایدہ ہوگا کہ یہ سلسلہ تھم جاے گا
اب تو گوالے اور کھال فروش بھی ڈیفینس میں شفٹ ہوگئے ہیں
سب سے پہلے تو ان پر یہ کیس ڈالا جاے کہ بارہ اور چودہ سالہ بچے کام کیوں کررہے تھے قانون بنا ہوا ہے یہ چائلڈ لیبر میں آجاتا ہے
ببر شیر کی آنکھوں کے سامنے ایک بچی ملازمہ جس کا سارا جسم کرنٹ لگا لگا کر داغا گیا تھا کہ قاتل وکیل کو دیگر غنڈے وکیلوں نے عدالت کے اندر سے کھینچ کر اپنے نرغے میں لے لیا پولیس جو اسے پیشی پر لای تھی دیکھتی رہ گئی اور جج تو تھا ہی پ چ بے غیرت کا بچہ اٹھ کر چلا گیا اور اسی دن کیس ختم کردیا حالانکہ بچی کے وارث کیس لڑنے عدالت آے ہوے تھے مگر جج نے لکھا کہ وہ کوی کاروانی نہیں کرنا چاہتے