سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشا ف کیا ہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی ملاقات میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی ایک تعیناتی پر گفتگو ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں کھل کر یہ بات نہیں کرسکتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ نواز شریف نے جو موجودہ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لندن طلب کرکے ایک ملاقات کی ہے اس میں نومبر کے مہینے کی خاص ڈسکشن ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی تعیناتی پر بات ہوئی، جنرل فیض حمید سے متعلق بھی گفتگو کی گئی اور آرمی چیف کا بھی ذکر ہوا، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور جنرل کا بھی ذکر ہوا ، یہ جنرل صاحب گزشتہ دنوں میں کافی متحرک بھی نظر آرہے تھے۔
عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار کے گھرہونے والے اس اجلاس میں یہ ساری مشاورت ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کی گئی،اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی صاحب ، آپ کا بھی ذکر اس اہم ملاقات میں ہوا تھا آپ چاہیں تو میری خبر کو چیک کرلیں۔