سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز شریف کی عید پر لندن روانگی کیلئے نواز شریف نے شہباز شریف کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نےکہا کہ نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو ہدایات دی ہیں کہ اگر عید پر مریم نواز لندن نہ آئیں تو پھر دیکھنا کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل طاقتور حلقوں کے قریب ہیں، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف جیسے رہنما ان کی حمایت کررہے ہیں،اس صورتحال میں اسحاق ڈار ملک واپس آکر وزیر خزانہ کیسے بن سکتے ہیں ؟ اگر نواز شریف ایساچاہتے ہیں تو شاہد خاقان اور خواجہ آصف مفتاح اسماعیل کی حمایت کیوں کررہے ہیں؟
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرانی بات نہیں ہے، پیمرا نے نواز شریف کی تقاریرپر پابندی لگارکھی تھی،اس وقت نواز شریف، خواجہ آصف ، ایاز صادق سمیت پوری ن لیگ کی گفتگو چلاؤں اور فوج سے پوچھوں کہ کل یہ آپ کے بارے میں کیا گفتگو کررہے تھے اور آج کیا گفتگو کررہے ہیں، یہ فرق کیسے پڑا ہے، اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کل تک یہ الیکشن کی دھاندلی کا ذمہ دار ایک ادارے کو ٹھہرارہے تھے، آج ان کی اس ادارے سے محبت اتنی کیسے بڑھ گئی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا، میں نے اس کی وجوہات ڈھونڈنے کی بہت ہی کوششیں کی ہیں۔