ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ،مہنگائی کی شرح بڑھ کر کتنے فیصدتک جا پہنچی؟

inflation-pakistan-shehbaz-govt-awam.jpg


مہنگائی کی شرح 48.35 فیصد تک جاپہنچی

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے، ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 48.35 فیصدتک جاپہنچی، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، مرغی، دالیں، مٹن ، بریڈ، چپل، صابن مزید مہنگا ہوگیا۔

مرغی 8.91فیصد ، آلو 3.99 فیصد ، پاؤڈر دودھ 3.81فیصد، دال چنا 1.96فیصد ، دال مسور 1.83فیصد، انڈے 1.81فیصد ، مٹن 1.71فیصد ، دال ماش 1.58فیصد ، بریڈ 1.13فیصد ، مردانہ چپل58فیصد ، سینڈل33.36فیصد ، زنانہ سینڈل 14.31فیصد اور صابن کی قیمت میں 1.27فیصد اضافہ ہوا .

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں 1.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اکستان بیورو آف شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا 30 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 12اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا .

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں پیاز 16.69فیصد ، لہسن 3.44فیصد ، ٹماٹر 3.41فیصد ، سرسوں کا تیل 0.99فیصد ، خوردنی تیل 0.40فیصد ، گھی 0.10فیصد ، ڈیزل 1.70فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.96فیصد کمی ہوئی .

گزشتہ سال کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ن میں گندم کا آٹا177.61فیصد ، آلو123فیصد ، چائے برانڈڈ104.28فیصد ، انڈے 95.45فیصد ، چاول باسمتی89.31فیصد ، کیلے 87.86فیصد ، بریڈ 62.83 فیصد ، دال ماش60.59فیصد ، سگریٹ 146.44 فیصد ، گیس 108.38فیصد ، مردانہ چپل 100.33 فیصد ، ڈیزل کی قیمت میں 99.39فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں87.81فیصد اضافہ ہوا۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی فقہ حرام لیگیہ والا اس پوسٹ میں بھی آ جائے

اور مہنگائی مارچ کا حصہ بنے

FTtU05PWUBQGrdt
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have always made a mess of the country so doing it once again is no exception. Pity on those who get in their trap again and again.