ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 32.82فیصد تک جا پہنچی

4shehbazsharifmehnafibatifeeads.jpg


حکومت بدلی لیکن عوام کے حالات نہ بدل سکے، ملک میں مہنگائی کی شرح جوں کی توں بڑھ رہی ہے،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح32.82فیصد تک جاپہنچی، رواں ہفتے 31اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئیں ،11اشیاءکی قیمتوں میں کمی ، 9 میں استحکام رہا، مرغی ،دالوں ، خوردنی تیل اورچائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،رواں ہفتے ٹماٹر ، کیلے ، گھی ، پیاز ، چینی ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی۔

، رواں ہفتےحساس اعشاریوں کے انڈکس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22فیصد کمی ہوئی ،پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق 51اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت رواں ہفتے 31اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

11کی قیمتوں میں کمی اور 9اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں مرغی کی قیمت میں 3.82فیصد،لہسن میں 2.25 فیصد،دال ماش 2.07فیصد،آلو 1.56فیصد، دال مسور 1.43فیصد،دال مونگ 1.39فیصد، خوردنی تیل 1.35فیصد،چائے 1.29فیصدمہنگی ہوئی۔

ٹماٹر کی قیمت میں 7.04فیصد کمی ہوئی ، کیلے کی قیمت میں 3.34فیصد ، گھی کی قیمت میں 1.14فیصد ، پیاز 0.46فیصد کمی ہوئی ، چینی کی قیمت میں 0.44فیصد کمی ہوئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14.62فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 7.41فیصد کمی ہوئی۔

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس سے عوام شدید پریشان ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
 

TheNeutral

Politcal Worker (100+ posts)
Traitor Bajwa's master stroke the number 1 enemy of Pakistan, why isn't there mutiny in the army for this traitor?