منحرف اراکین کیلئے عزت کا راستہ یہی ہے کہ استعفیٰ دیکر گھرجائیں،سپریم کورٹ

articl1h1h1.jpg


چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عزت کا راستہ یہی ہے منحرف ارکان مستعفی ہو کر گھر جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیئے کہ 63 اے کو شامل کرنے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنا تھا، 63 اے کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی ہے، اس کے نتیجے میں ووٹ شمار نہیں ہوگا، ووٹ کاسٹ ہوگا لیکن گنا نہیں جائے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے علی ظفر سے پوچھا کہ آپ کہہ رہے ہیں ووٹ کاسٹ نہیں ہوں گے، ووٹ شمار کرنا اور انحراف کرنا دونوں مختلف چیزیں ہیں ، اگر سیاسی جماعت کی کوئی ہدایت ہی نہ ہو تو ووٹ گنا جائے گا یا نہیں ، کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ ہدایات نہ ہونے پر بھی رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا؟

علی ظفر نے جواب دیا کہ پہلے سربراہ ہدایات جاری کرے گا، پھر ممبران کے خلاف ڈیکلریشن جاری کرے گا۔ جسٹس جمال خان نے استفسار کیا کہ ڈیکلریشن کی عدم موجودگی میں بھی ووٹ نہیں گنا جائے گا، اگر ووٹ گنا نہ جائے تو مطلب جرم ہی نہیں کیا، 63اے میں بتایا گیا ہے کہ ووٹ تو کاسٹ کرلیں گے لیکن سیٹ چلی جائے گی۔

جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیے کہ ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد ہی پارٹی سربراہ ڈیکلریشن دے گا، پارٹی سربراہ ووٹ کاسٹ ہوتے وقت بھی اسپیکر کو بتا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں پینل کوڈ نہیں کہ جرم ہو گیا ہے۔ تو لاش ملنے کے بعد ہی کارروائی ہو گی، آپ کہہ رہے ہیں بھٹو دور میں شامل کیے گیے ارٹیکل 96کی طرح اقلیت کا ووٹ شمار نہیں ہو گا، قومی مفاد اور اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ووٹ کو نہیں گننا چاہیے۔

جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیے کہ کیا سیاسی جماعت اس کینسر کا علاج خود نہیں کر سکتی؟ سیاسی جماعتوں کو تکلیف ہے تو علاج کریں، ہمارے سامنے اکثر جماعتیں آپ کے موقف کے خلاف ہیں، آپ کیا توقع کررہے ہیں ہم اکثریت کو چھوڑ کر آپ کی بات مانیں گے؟

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کو تحریری معروضات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ق نے علی ظفر کے دلائل اپناتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے تحریک عدم اعتماد کیخلاف حفاظتی دیوار ہے، جمہوریت کے چمپئن بننے والوں نے مینڈیٹ کے احترام کا معاہدہ کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے کہ قومی اسمبلی کی مدت پانچ سال ہوتی ہے، اسمبلی کی مدت تک ہی منحرف رکن نااہل ہو سکتا، ریفرنس میں پی ٹی آئی کہتی ہے منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کیا جائے، ریفرنس سابق وزیراعظم کو عدم اعتماد سے بچانے کے لیے دائر کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کو میچیور جمہوریت کی طرف لیکر جانا ہوگا، ضروری ہے قانون ساز سیر حاصل گفتگو کریں۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ عزت کا راستہ یہی ہے کہ منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاستدانوں کو قربانیاں دینا ہوں گی۔ عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh adalat hai ya something else?
جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیے کہ کیا سیاسی جماعت اس کینسر کا علاج خود نہیں کر سکتی؟ سیاسی جماعتوں کو تکلیف ہے تو علاج کریں، ہمارے سامنے اکثر جماعتیں آپ کے موقف کے خلاف ہیں، آپ کیا توقع کررہے ہیں ہم اکثریت کو چھوڑ کر آپ کی بات مانیں گے؟

So lets say that there is a case of one honest man accuing 10 men of theft, loot and plunder. This judge will dismiss the case saying because they are 10 and you are 1, we cannot ignore the 10 , your case is dismissed!!
He should be a judge, for heaven sake, where they came from!!
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
انقریب اس دلی عدلیہ کا صحیح استعمال کچھ اس طرح کیا جائے گا۔۔انشااللہ

FQ8NBZaWUAE1o1L
..
if i will be given PM ship for a day.. i will declare this house and HCs as public toilets... judges colonies as red light destricts... they will still be better than what they are now
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
SIr, your job is to give ruling according to the law.
Just decide if they are disqualified or not
If disqualified then for one term or life time
simple
No need to be political adviser
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
SAZASHI KEH RAHAY HAIN ADARON KO BUD NAAM KIYA JA RAHA HAI,
SUNO, BUD KO NIKALO BUD NAAME, NAIK NAAME MAIN BUDAL JA A GE !!!
 
Last edited:

ashahid786

MPA (400+ posts)
They won’t publish because the letter is addressed to Traitor-e-Pakistan Bajwa. So Bajwa will go to any extent to hide his crimes.
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
کتنی صفائی سے اپنے مالکوں کا ساتھ اور سیاسی بلیک میلنگ کا حصہ بن رہا ہے۔۔۔
ویسے عزت پر تو سب سے پہلا استفی اس بدمعاش عدلیہ کا بنتا ہے