علیم خان کو اپنی سیٹ کی فکر پڑگئی، وعدے کے باوجود کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی مستعفی نہ ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ کے علیم خان کے حق میں دلائل
علیم خان نے آج سے کچھ ہفتے پہلے 4 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں جس دن ووٹ ڈالوں کا مستعفی ہوجاؤں گا۔
ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرگیا لیکن علیم خان نے استعفیٰ نہیں دیا اور الٹا اپنی سیٹ بچانے کی کوشش کرنے لگے
علیم خان نے اب اپنی سیٹ بچانے کیلئے سلمان اکرم راجہ کو اپنا وکیل کرلیا ہے جنہوں نے علیم خان کے حق میں بھرپور دلائل دئیے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، ان کا کیس آرٹیکل 63 اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ پارٹی چئیرمین کی کوئی ہدایت علیم خان کو موصول نہیں ہوئی
صحافی فہیم اختر نے تبصرہ کیا کہ علیم خان جنہوں نے اعلان کیا تھا ووٹ ڈالنے کے بعد مستعفی ہوجاونگا آج الیکشن کمیشن میں ان کا وکیل کہہ رہا تھا پارٹی نے ہدایت نہیں دیں شوکاز نوٹس نہیں دیا اس لئے ان پر 63اے کا اطلاق نہیں ہوتا یعنی علیم خان سیٹ بچانے کی فکر میں ہیں،کہاں گیا آپ کا اعلان؟جرات کریں زرا