موجودہ حکومت نےماضی کی حکومتوں کےمقابلے ہمارےزیادہ مطالبات مانے،خالدمقبول

11khalidmaqboolsadiqineutral.jpg

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہے چہرے بدلنے سےکوئی فرق نہیں پڑتا، ہوسکتا ہے ایم کیو ایم عدم اعتماد کے معاملے پر کوئی فیصلہ ہی نہ کرے۔

نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہ ہمیں وزیراعظم بننا ہے، نا صدر اور نہ ہی وزیراعلی ،جنہیں یہ عہدے ملنے ہیں وہ فیصلے کریں ہمیں فیصلہ کرنے کی جلدی کیوں ہوگی؟ ہوسکتا ہے ہم کوئی فیصلہ نہ کریں ، عدم اعتماد یا اعتماد کے بیچ کا بھی کوئی راستہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹر نے پوچھا اس کا مطلب آپ 'نیوٹرل' بھی رہ سکتے ہیں؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نیوٹرل کا لفظ استعمال نہ کریں۔


رہنما ایم کیو ایم پاکستان نےکہا کہ چہروں کی تبدیلی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، موجودہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں ہمارےزیادہ مطالبات مانے ہیں،لیکن جب وزیراعظم کے پاس بہت سارے معاملات کا اختیار ہی نہ ہو، وہ ہمارے بند کیے گئے آفس بھی نہیں کھلواسکتے، لاپتا افرادکا پتا نہیں چلواسکتے تویہ معاملہ ہر وزیراعظم کے ساتھ ہی ہوگا۔

رپورٹر نے سوال کیا کہ اس کامطلب یہ ہے کہ ایم کیو ایم عدم اعتماد کے معاملے پرووٹنگ سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں کرے گی اور ہمیں ووٹنگ والے دن ہی معلوم ہوگا ایم کیو ایم کا کیافیصلہ ہے؟

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم ووٹنگ والے دن بھی کوئی فیصلہ نہ کریں۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
وہ ہمارے بند کیے گئے آفس بھی نہیں کھلواسکتے، لاپتا افرادکا پتا نہیں چلواسکتے
لیکن رکن اسمبلی حکومت کا حصہ بن کر مراعات پر ہاتھ صاف کر سکتے ہیں. یہ کام ہم ضرور کرتے ہیں
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
یہ مانتے ہوے بھی کہ موجودہ حکومت نے ہمارے سب سے زیادہ مطالبات
مانے ہیں یہ بلیک میلرز ابھی بھی اس کوشش میں ہیں کہ شائد کہیں سے
ایک اور ہڈی مل جائے ….تبھی ان منافقوں نے ابھی تک حکومت کی حمایت
کا اعلان نہیں کیا...
 

shiekhnoman

Councller (250+ posts)
‏ملاں فضل اور شہباز رنگ باز کے دعوے
23 مارچ کی شام پہنچیں گے
24 مارچ کی شام پہنچیں گے
25 مارچ کی شام پہنچیں گے
26 مارچ کی شام پہنچیں گے
تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے

?
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
khai jao te tarkhai jao... paisay v le lo or vote vi na do ? koi case bhi nahi banay ga cash payment ka or ho sakta hai iss trah se mulk ko dolat bhi wapis aa jaay thori thori ker ke
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Opposition sey Kali gand marwaney ki kya zarurat parri? Perpetual blackmailers. They should be sent back to their 'kali-mata'.