موجودہ حکومت کے پاس 13 ماہ ہیں لیکن میرے پاس شاید اتنا وقت نہیں،مفتاح

6miftahismailmerypastimene.jpg

پاکستان بھر میں کوئی بھی ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں ، دنیا بھر سے قرض لینا پڑ رہا ہے، پیسے مانگتے ہوئے شرم آتی ہے، اب دنیا ہماری مدد نہیں کرنا چاہتی، پاکستان کو اپنے وسائل پر گزارہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان بھر میں کوئی بھی ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں ، دنیا بھر سے قرض لینا پڑ رہا ہے، پیسے مانگتے ہوئے شرم آتی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی قیمت ہم چکا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور اقتدار و میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8.1 تھا جبکہ گزشتہ سال یہ ساڑھے 17 ارب ڈالر ہو گیا تھا اور اقتدار ملنے کے بعد ہماری سب سے پہلی ترجیح آئی ایم ایف پروگرام بحال کروانا تھا، فوری طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، حکومت پاکستان پہلے بھی کبھی ڈیفالٹ نہیں کی، آئندہ بھی نہیں کرے گی۔

نومبر میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ایندھن پر عوام کو سبسڈی دی۔


وزیر خزانہ نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے اب تک پورٹ سے ٹیکس حاصل کیا ہے اور ببل گم کا جو خام مال ہے اس کی درآمدی ڈیوٹی بھی ادا کی جاتی ہے۔ پاکستان میں 80 فیصد مینوفیکچررز پیداوار کے بعد مال فروخت کرتے ہیں۔ ایک سرمایہ کار نے پلاسٹک فیکٹری لگانے کا کہا اور 20 سال کے لیے ٹیکس میں رعایت مانگ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہوا اور معیشت کا حجم بھی بڑھ چکا ہے ، ہمارا کرنٹ اکاؤٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالر ہے جبکہ مالیاتی خسارہ 5 ہزار ارب روپے کا ہے۔ عمران خان کے دور میں 20 ہزار ارب قرض کا اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی سے دو بار الیکشن لڑا ہے اور ہار گیا، اب انتخابات میں حصہ لیا تو یہ آخری بار ہو گا۔ میں نیب والوں سے پوچھ لیں بغیر کسی جرم کے 5 ماہ جیل بھی کاٹی۔ موجودہ حکومت کے پاس 13 ماہ پڑے ہیں لیکن میرے پاس شاید اتنا وقت نہیں ہے، معیشت بحال کریں گے اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
Allah bakhshay tora sa acha insaan tha Mufta Ismaeel, awam ke liay tum aur thumari Party pehlay hi mar gai he...
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ہے اس مفتے کنجر کو کسی انکو لو جسٹ
Oncologist
نے بتا دیا ہے کہ تمہارے پاس تیرہ مہینے سے بھی کم وقت ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ کذاب اور جھوٹا تو کہہ رہا تھا یہ بجلی 12 روپے فی یونٹ بیچے گا؟
اور پٹرول کی قیمت مزید کم کرینگے ؟ اور اب یہ بکواس