مودی کواپنےگھردعوت دی،یہ جماعت قومی سلامتی پربات کرتےاچھی نہیں لگتی:اسدعمر

asad-uemr.jpg


اپوزیشن والےاپنے لوگوں کو کرسی پر کھڑا نہیں کرسکتے حکومت کیا گرائیں گے, اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ووٹ دینے کیلئے تین لوگ کھڑے ہوئے، اپنے لوگوں کو کرسی پر کھڑے نہیں کرسکتے حکومت کیا گرائیں گے۔قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں اپنی قرارداد کے حق میں ووٹ کیلئے صرف تین افراد کو کھڑا کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اسمبلی میں اپوزیشن کی تقاریر کے دوران قومی سلامتی پالیسی سے متعلق بات ہوئی اور کہا گیا کہ حکومت کو شرم کرنی چاہیے، بالکل شرم کرنی چاہیے وہ حکومت جن کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور پتا نہیں کون کون سے وزیر کوئی نائی کے اقامے پر ہے کوئی دھوبی کے اقامے پر ہے اور کوئی مالی کے اقامے پر ہیں اور ہمیں قومی سلامتی کا درس دے رہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1476574961741418497
اسد عمر نے نام لیے بغیر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا انہوں نے نریندر مودی کو اپنے گھر بلایا یہاں موجود ان کے تنخواہ دار طبقے کو نہیں بلایا بلکہ پاکستان دشمن نریندر مودی کو اپنے گھر دعوت دی، وہ جماعت قومی سلامتی کی بات کرتے اچھی نہیں لگتی۔


اسد عمر نے کہا کہ یہاں کہا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قانون کے بعد تباہی آجائے گی، ڈیڑھ سال پہلے کورونا آیا تھا تو ایک اچھے بھلے اپوزیشن کے رہنما جو لندن بھاگے ہوئے تھے وہاں سے اپنا سی وی اپ ڈیٹ کرکے بھاگے بھاگے واپس آئے اور یہاں پہنچ کر اعلان کرنا شروع کردیا کہ ملک کو میں بچاؤں گا، وہ لیڈر کہاں ہے؟