مہنگائی،تنخواؤں میں تاخیر،جیوگروپ کےملازمین،انتظامیہ کے خلاف احتجاج پرمجبور

geo-news-protest-emp.jpg


جیو نیوز کے ملازمین مہنگائی کے اس دور میں بھی تنخواہیں نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں، دور حاضر میں جہاں پاکستان کے ہر طبقے کیلئے پریشانی اور مسائل کے انبار ہیں وہیں صحافی برادری کی پریشانیاں بھی بڑھی ہیں اور نتجتاً ہر کسی کے حق کیلئے آواز اٹھانے والوں کی اپنی آواز سننے والا کوئی نہیں۔

پاکستان میں جہاں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اشیائے ضروریہ سمیت خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہیں ضرورت کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی آمدنی میں اضافہ یقینی طور پر ہونا بھی چاہیے مگر چند طبقات اور شعبہ ہائے زندگی ایسے بھی ہیں جہاں استحصال جوں کا توں برقرار ہے۔

FrQk8lTXsAAtgtf


گزشتہ حکومت کے دوران جب مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا تو چند چینلوں نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا مگر جیو نیوز نے نا تب اپنے ملازمین کیلئے کچھ کیا اور ناہی اب تک ادارہ ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔

جیو نیوز اور معروف انگریزی اخبار دی نیوز کے ملازمین اپنے استحصال پر پریشان ہیں مگر افسوس کے دوسروں کے لیے آواز اٹھانے والوں کیلئے اپنی آواز مالکان کے کانوں تک پہنچانا انتہائی مشکل مرحلہ ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر جیوملازمین نے تنگ آکر احتجاج کا راستہ اپنایا ہے مگر اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

جیو نیوز کے اسلام آباد دفتر میں عملے نے احتجاج کیا اور مالکان سے صحافیوں کے معاشی قتل بند کرنے کا مطالبہ کیا، اس احتجاج کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کی گئیں تاہم جیو سے وابستہ سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر نارتھ مدثر سعید نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں نیوز روم میں موجود تمام ملازمین نے ہم آواز ہو کر میرشکیل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ کیا جائے جو کہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1635980104898682882
مدثر سعید نے لکھا کہ جیو کے ملازمین اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں جو کہ کچھ انوکھا نہیں مانگ رہے بلکہ ان کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، بروقت تنخواہیں دی جائیں، پروویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی دی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1636024526172553217
https://twitter.com/x/status/1635972978985914368
https://twitter.com/x/status/1635973208351428609
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
جیو ، ایک حرامی چینل ہے ،یہ احتجاج ،چینل کا مالک سنے ،یا نہ سنے ،سمجھو ،نون لیگ نے سن لیا ،تنخواہ کے ساتھ والا پکیج مریم گشتی ،ادا کر دے گی ،اس لیے واپس کام پر جاؤ ،ویسے بھی اس پورے ملک میں عوام کے علاوہ ،جیو ،کے حرامیوں کا ہی تو آسرا ہے مریم کو
-
اس لیے بے فکری سے اپنی لعنت گاہ میں لوٹ جاؤ
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
میر شکیل بہت ہی ہرامی انسان ہے۔ یہ صرف بزنس کرتا ہے، باقی چڑہیں ———— پر۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Jub Allah chahta hey to chira se shaheen ka shakar kerwa leta hey ... GEO news ki zillat iss ke hi log kaerin gay ..ye hi he Allah ka qanoon .... insaan zameen per plan kerta hey to wo Arsh per tadbeer kerta hey