میرے پیارے ابو

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

السلام علیکم
میں آج دیر تک سوچتا رہا آپ سب کو کیسےبتاوں میرے والد کا انتقال ہوگیا، اس ایک چھوٹے سے جملے میں وہ غم کیسے سمو سکتاتھا جو مجھے ہر سانس میں اپنی شدت کا احساس دلاتا ہے، میں یہ کیسے بتا سکتا ہوں کہ میری دنیا اُجڑ گئی ہے، میرا اُستاد، مجھے پیدا کرنے والا، میرا سب سے بہترین دوست اب اس دنیا میں نہیں، میری چھت اب سر پر نہیں رہی۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آکرمجھ سے تعزیت کرتے رہے ، مجھے نہیں پتہ کیا کہتے تھے، بس ان کے ہونٹ ہلتے دکھائی پڑتے تھے پھر دیکھتا کہ ہاتھ اٹھاتے ہیں اور میرے ہاتھ میکانکی انداز میں اٹھ جاتےہیں ۔ اس باپ کی فاتحہ کو جس نے مجھے بولنا سکھایا ، انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا،قلم پکڑ کر لکھنا سکھایا۔ وہ باپ جس کے اکیلا ہوجانے کے ڈر سے فوج چھوڑ دی، جس کےبیمار ہونے پر بیرون ملک ملازمت کو لات مار کر آگیا وہ مجھے تنہا کرکے چلاگیا، میرامشفق باپ اب میرے سر پر نہیں۔ وہ جو اس عمر میں بھی مجھے ایک پھانس چبھ جانے پر رو پڑتا تھا اب میری زندگی میں نہیں رہا ۔ جو اپنے لرزتے کمزور ہاتھ میرےسر پر رکھ دیا کرتا تھا تو مجھے سکون آجاتا تھا، جانے آنکھوں کے ساتھ کیا مسلہ ہواہے کہ بہتی رہتی ہیں ڈھونڈتی رہتی ہیں لیکن تلاش بار آور نہیں ہوتی بارش ختم نہیں ہوتی۔
صبح صبح ابو مجھے نماز کے لئےجگاتے اور خود وضو کے لئے جاتے تو میں ان کے بستر میں گھس جاتا، مجھے ان کے بسترکی گرمی سکون دیتی تھی اب جسم ٹھٹھر رہا، یخ بستگی ہڈیوں میں اتر رہی ہے مگر وہ حرارت نصیب نہیں، اب کبھی بھی نہیں ہوگی۔
میں بیمار ہوتا تو دوا داروکرنے سے پہلے ہی ابو کے پاس بیٹھ جاتا " ابو جی دَم کردو" ابو سورۃ المزمل پڑھ دیتے، کبھی معوذتین پڑھ کر دَم کردیتے اور میں بھلا چنگا ہوجاتا، کبھی کہتےیار وہ فلانی نعت تو سنا دو ، اور خود ایسے نعت خوان کہ جب نعتیں پڑھتے تو لوگ رونےلگتے۔ جس دن انتقال ہوا تو شام کو پوچھا "ابو کچھ چاہیے ؟؟ پانچ بار بولے توسمجھ آیا کہ سیب کہنا چاہتے ہین، بس اس کے بعد طبیعت بگڑنے لگی، لیکن جو کچھ واضح سُنائی دے رہا تھا وہ ان کے ہونٹوں سے کلمہ تھا۔ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔بس پھر اس کے بعد کچھ نہ بول سکے،یہ تھے میرے ابو جو ساری زندگی آخری وقت میں کلمہ نصیب ہونے کی دعا کرتے رہے اور خدائے رحیم بزرگ و برتر نے مایوس نہیں لوٹایا، کلمہ بھی نصیب کیا، اپنے بیٹے کے ہاتھ سے غسل بھی۔ اپنے ہاتھوں سے اپنے ابو کے سکھائےہوئے سبق کو دہرا آیا ہوں، خود ہی لحد میں لِٹا کر قبر پر مٹی ڈال آیا ہوں، اپنےآسمان کو لحد میں اتار آیا ہوں۔
یا پاک پروردگار ! میرے ابو کوبخش دے، ان کی اگلی منزلیں آسان کردے، ان کے درجات بلند کردے۔آمین
دوجہانوں کے مالک ! میرے ابوکو اپنے فرمابردار اور محبوب لوگوں کی صف میں شامل فرمادے۔ آمین

مزید:- اپنی فطری بےزاری کے سبب سیاست پی کے کو تقریبا" خیرباد کہہ چکا تھا، منتظر بھائی کی فون کال سے پتہ چلا کہ تاری بھائی نے اطلاع کر دی ہے ، آپ سب کی خدمت میں حاضر ہوا تو اتنی محبتیں، اتنا خلوص دیکھ کر آنسووں پر قابو رکھنا پھر سے دوبھر ہوگیا۔ شکریہ میرےدوستوں، بھائیوں، بہنو۔
جنھوں نے میرے مرحوم والد صاحب کے لئے دعا فرمائی، درود شریف بخشے، مجھے حوصلہ دیا، فون کئے، پی ایم کئے،میرے لئے حوصلے کی دعا فرمائی ایسے دوستوں کو ایسے بھائیوں کو ایسی بہنوں کے پیاراور مان کا مان رکھنا مجھ پر لازم ہوا، شکریہ بہت چھوٹا لفظ ہے، میں احسان مند ہوں احسان مند رہوں گا۔
اللہ کریم و برتر آپ سب کےساتھ رحم کا معاملہ فرمائے، ایمان پر خاتمہ نصیب کرے، آپ کو اپنے اجرِ خاص میں سےحصہ عطا کرے۔

گذارش! میرے والد کے ایصال ثواب کی خاطر آپ کی دعائے مغفرت اور فاتحہ میرے لئے نیکی سے کم نہ ہوگا۔
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
245h7kk.jpg


May Allah give him a place in jannat, may you carry the responsibility and become an example which makes your father proud.
You are the product of the struggle and hard work of your father, you are the answer to your fathers prayers.
As you live your life, you will be an example of what your father left behind.
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
Allah SWT aap ke walid sahab ke darjaat buland karaay aur unko jannatt mai aalaa maqaam millay aur aab sabb gharr walon ko sabre jamil atta kraay aur aap sabb ko tofeeq dai ke hamesha unkey bakhsish ki khatir dua kartaay rahain ,,,,, Aameen
 

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)
یار عاطف،
آنسو نہیں رک رہے ، تمہاری تحریر پڑھ کر ، جس کی اولاد اسے اتنا پیار کرے ، وہ شخص ضرور خدا کے ہاں پیارا ہو گا ، ضرور.


یہ ایمان ہے میرا
 

fahadmustafa81

Politcal Worker (100+ posts)
Walidan ki maghfarat ka sab se bara zaria naik Aulad hai jo maa baap apnay peechay chor jatay hain. Allah sab ko Naik Aulad day jo apnay maa baap ki maghfirat kartay rahain.
 

سعد

Minister (2k+ posts)
عاطف بھائی، خدا آپ کے والد محترم کو جنّت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرماے.... آپ کو صبر و استقامت اور اپنے والد کی طرح اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنے کی توفیق عطا فرماے


جانا برحق ہے .... سب نے جانا ہے ...... لیکن یہاں اس دنیا میں اچھے کام کر کے آپ ان کی روح کو خوش کر سکتے ہو ....... میری دلی تعزیت قبول کریں
 

Jarrii

Politcal Worker (100+ posts)
الله پاک اُن کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے اور آپ کو صبر اور اس غم کو سہنے کا حوصلہ دے
 
Kisi siyanay nay mujhay kaha tha kabhi OSS say panga na Lena jis ka baap zinda ho . Or OSS ka Zulm bhi seh Lena jis ka baap zinda na ho . My dad is my hero
 

saeenji

Minister (2k+ posts)
(الله رب العزت آپ کے والد محترم کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرماے اور آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماے (آمین


8195809_f520.jpg
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

کوئی انسان کسی
دوسرے کا دکھ محسوس نہیں کر سکتا

صرف افسوس کے دو بول بول سکتا ہے
عاطف بھائی اللہٰ پاک آپ کو صبر دے
اور والد صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جن کی اولاد جن کے رشتے انھیں ایسے بے مثال لفظوں میں یاد کرتے ہیں جن سے آپ نے اپنے والد محترم کو یاد کیا یقیناّ وہ بے مثال لوگ ہوتے ہیں جنھیں اتنے اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے الله بھی ان کی مغفرت کرتا ہے
الله ان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے اور آپ کو اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے
.
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
ہم سب نے فیل کیا کہ آپ ایک عرصے سے غائب ہیں کیا معلوم تھا کہ اس سانحہ سے گزر رہے ہیں ہم آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی آپکے والد محترم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپکو صبر اور انکے اچھے کاموں کو جاری رکھنے کی توفیق دے نیز اللہ تعالی آپکا کفیل ہو آمین
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہر کسی نے یہ وقت دیکھنا ہے، پھر ہمارے اپنے بچے اس تجربے سے گزریں گے. سب والدین جو گزر گئے ان کے لئے یہی دعا ہے
17_24.png

And lower to them the wing of humility out of mercy and say, "My Lord, have mercy upon them as they brought me up [when I was] small."

کوئی ہمارے بعد ہمارے لئے بھی یہی دعا کرتا رہے
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کے ہر نماز کے بعد ان کی مغفرت کی دعا کیجے اور اسے کام کیے جایں جس سے ان کو راحت ملے اولاد کے نیک کام صدقہ جاریہ ہوتے ہیں والدین کے لے اللہ پاک بصدقہ رسالت مآب رحمت ال عالمین محمد مصطفیٰ آقاے دو جہاں ان کے درجات کو بلند کرے
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
ایک واقعہ سنا تھا کچھ یوں ہے کہ ایک شخص کو قبرستان میں نیند آ گئی تو خواب میں دیکھا کہ سارے مردے نکل کر قبرستان سے کچھ چن رہے تھے لیکن ایک ایک شخص درخت کے نیچے بیٹھا تھا وہ شخص گیا اور اس مردے سے پوچھا کہ یہ تمام کیا چن رہے ہیں اور تم کیوں نہیں چن رہے تو وہ شخص کہتا ہے کہ یہ لوگ نیکیاں چن رہے ہیں جو لوگ آتے جاتے مردوں کو بخشتے ہیں اور میں اس لئے نہیں چن رہا کہ میرا بیٹا میرے ایصال کے لئے نیکیاں بیجھتا ہے تو مجھے ضرورت نہیں وہ شخص وہاں سے اس مردے کے بیٹے کے پاس جاتا ہے جو اپنی دکان میں بیٹھا قرآن پڑھ رہا ہوتا ہے وہ شخص سارا واقعہ سناتا ہے جواب میں وہ دکاندار کہتا ہے کہ میں روزانہ ایک دفعہ قرآن پڑھ ثواب اپنے والد کو وقف کرتا ہوں. کچھ دنوں بعد وہ شخص دوبارہ خواب میں وہی منظر دیکھتا ہے تو وہ شخص بھی باقی لوگوں کے ساتھ نیکیاں چن رہا ہوتا ہے اور بعد میں معلوم کرنے پر پتا چلتا ہے کہ اسکے بیٹے کا بھی انتقال ہو چکا ہوتا ہے. مجھے نہیں پتا یہ واقعہ سچا ہے یا جھوٹا لیکن اس سے ایک سبق ضرور ملتا ہے کہ نیک اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب مرنے والے کو ملتا رہتا ہے


الله آپ کو صبر اور حوصلہ دے اور آپ کے والد کی مغفرت کے ساتھ انکے درجات بلند کرے اور انھے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین