میرے پیارے ابو

Waseem

Moderator
Staff member
ina%2Blillah%2Be%2Bwa%2Binna%2Beleh%2Be%2Brajeun.jpg


عاطف بھائی اپ کے والد کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا - الله انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے - اور اپ کو صبر جمیل عطا فرمائے - امین
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
الله سبحان ھو تعالیٰ والدین کی مغفرت فرماے اور ہمیں صدقہ جاریہ والی اولاد بناتے آمین
آپ تو خوش نصیب ہو والد کی زندگی میں ہی برسر روزگار رہے
ہم تو اس طوفان سے فقط ٣٠ سال کی عمر میں آشنا هوئے اور ایک جملہ جو میری زبان پر جاری ہوا
وہ آپ کی نظر


ایک گھنا درخت ، اس کی چھاؤں میں لگا جھولا اور اس پر جھولتے ہم
اب جب وہ نہ رہے تو پتہ چلا کے دھوپ اور دھوپ کا جلسا دینے والا
سفر درپیش ہے


بھولا نہیں آج بھی وہ ان کے ہاتھوں کی نرمی وہ آخری لمحوں کا لمس
بس ایک تصور کی دوری پر موجود جب چاہوں ان لمحوں کو محسوس کر لیتا ہوں

hqdefault.jpg
 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
عاطف بھائی یقین کریں دو دن سے ہمت جمع کر رہا ہوں تعزیت کرنے کی لیکن آپکی تحریر پڑھنے کے بعد میری خود کی بھی ہمّت ٹوٹ گئی. الله آپکو اور آپکے گھروالوں کو صبر عطا فرمائے اور آپکے والد کو جنّت ال فردوس میں جگہ دے. آمین. میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ناچیز حاضر ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

عاطف سرکار، بدیر حاضری پر معذرت چاہتا ہوُں۔
ایک عرصے سے آپکی عدم موجودگی کا اندوہناک سبب جان کر دُکھ ہوُا۔
رب العالمین سے دُعا ہے، وہ مرحوُم کو جوارِ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو دولتِ صبر سے نوازے۔
آپ اور آپ ایسے چند لوگ اِس فورم کی زینت ہیں، اوپر لکھے تعزیتی پیغامات جِس کا اِقرارنامہ ہیں۔ اُمید ہے یہ زینت برقر ارہے گی اور ہم ایسے تشنگانِ عِلم آپکے خیالات سے اپنے اندازِ فِکر کو متوازن کرتے رہیں گے۔ زندگی کے اِس تکلیف دہ موڑ پر مُنیر نیازی کے اِس مصرعے کیساتھ اجازت چاہتا ہوُں۔
وہ جو اپنا یار تھا دیر کا کسی اور شہر میں جا بسا


اس منصب سے سرفراز کرنا ہی چاہتے ہیں تو یاد رکھیں دیگر شیوخ السلام کی طرح ناچیز کے من کو بھی ایسے ہونہار شاگرد بھاتے ہیں جو استاد کے کہے پر اپنی حاضری یقینی بناتے ہوں۔ آئیندہ یہاں آپکی شمولیت برقرار نہ رہی تو حلقہ ارادت مندی سے خود کواور مجھے فارغ اور اسے دھمکی سمجھیں۔

اتنے بہت سارے غم انگیز اور پریشان کُن دنوں میں ملنے والے آپ کے ایسے محبت نامے کا تسلسل برقرار رہا تو یہ مجھ پر ہی نہیں اس فورم کے بےشمار خاموش قارئین پر احسان ہو گا جو آپ سے پیار کرتے ہیں آپ کا انتظار کرتے ہیں۔
 

sajhassan

MPA (400+ posts)
Well, I had strange relation with my Father, we always argued and had difference of opinion, almost on every matter, religious, political or social. He had a tough life. After he passed away I decided I will not argue with my Mother no matter what. I always tried to please her. And now she too is slipping from my hands and I can do nothing to stop it. What can I do?


Please, pray for my Mother.


But I can never learn to condole.
 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
Well, I had strange relation with my Father, we always argued and had difference of opinion, almost on every matter, religious, political or social. He had a tough life. After he passed away I decided I will not argue with my Mother no matter what. I always tried to please her. And now she too is slipping from my hands and I can do nothing to stop it. What can I do?


Please, pray for my Mother.


But I can never learn to condole.



سب مصروفیات چھوڑ کر ماں کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ماں کے پاس بیٹھ جاؤ . نصیب والے ہوتے ہیں جن کو ماں کے پاس بیٹھنا نصیب ہوتا ہے .وقت آئے گا تمہارے پاس ہاتھ تو ہوں گے لیکن چھونے کے لئے ماں نہیں ہوگی
 

sajhassan

MPA (400+ posts)
سب مصروفیات چھوڑ کر ماں کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ماں کے پاس بیٹھ جاؤ . نصیب والے ہوتے ہیں جن کو ماں کے پاس بیٹھنا نصیب ہوتا ہے .وقت آئے گا تمہارے پاس ہاتھ تو ہوں گے لیکن چھونے کے لئے ماں نہیں ہوگی

In fact I am the youngest in my Family (we are six brothers with no sister, that is why I wished for a daughter to be my first child) and when my Father passed away (due to liver cancer), I was with him all alone. (I used to go to office in day time and then I would return to Hospital in the evening. I never went home for last one week of my Father's life and then I returned home with his dead body). I could do nothing even then and it still pinches my heart. I don't want to have that feeling again. I can't explain how I feel every time there is a call on my cell phone from “Home”. My heart beat goes up and I get frightened. What you have advised me is good but for an adopted son it is very difficult to see his close ones dying.


I don't know how but somehow I want to skip this phase.
 

Shah Brahman

Senator (1k+ posts)
عاطف بھائی

میں تو خود عرصہ ہوا یہاں آنا چھوڑ چکا تھا ، آج اتفاق سے یہاں آیا تو آپکے والد محترم کے انتقال پر ملال کا پتا چلا ، دلی صدمہ ہوا

. اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،انکی کمی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے ، جنت الفردوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب عطا فرمائے آمین ثم آمین

اللہ تعالیٰ آپکو اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

میری طرف سے دلی تعزیت اور پرسا قبول کیجئے

شاہ برہمن
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
سب مصروفیات چھوڑ کر ماں کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ماں کے پاس بیٹھ جاؤ . نصیب والے ہوتے ہیں جن کو ماں کے پاس بیٹھنا نصیب ہوتا ہے .وقت آئے گا تمہارے پاس ہاتھ تو ہوں گے لیکن چھونے کے لئے ماں نہیں ہوگی
​thanks for reminding me ...thanks a lot .