ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت منظور

9jkoib.jpg

ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اس موقع پر ملزم بذات خود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش ہوا۔

عدالت نے ملزم کو 22 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی، ملزم کی ضمانت3 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

یادرہے کہ ملزم سلیم ہالار پر ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور اس کے خلاف کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں مقدمہ بھی درج ہے تاہم ملزم نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کروارکھی تھی ، سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے 3 روز کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیوں کے بھائی نے حکومتی جے آئی ٹی پر تحفاظات کا اظہار کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1459545662501134340
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزراء نے ناظم جوکھیو کے گاؤں جاکر مقتول کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی، سالار گوٹھ پہنچنے والے وزراء میں سعید غنی، ساجد جوکھیو شامل تھے۔

https://twitter.com/x/status/1459493051605430273
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر ناظم جوکھیو اغوا کرکے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے ایک فارم ہاؤس میں لے جاکر تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔