نگران وزیراعظم سے اسرائیل کی حمایت کا جملہ منسوب، ڈی جی ریڈیو معطل

171444536692eec.jpg


نگران وزیراعظم سے فلسطین کی بجائے اسرائیل کی حمایت کا جملہ منسوب

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریڈیو پاکستان کے ایک نیوز بلٹن میں ان سے فلسطین کی بجائے اسرائیل کی حمایت کا جملہ منسوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی بی سی طاہر حسن کو معطل کرنے کا حکم دیدیا

عنبرین جان کو ڈی جی کا اضافی چارج دیدیا گیا،نیوز ایڈیٹر اور ڈپٹی کنٹرولر معطل‘ نیوز ریڈر اور ٹرانسلیٹر کو بھی ہٹادیا گیا‘ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ وزیراعظم ناراض ہوگئے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات ڈی جی ریڈیو طاہر حسن کی معطلی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجے گی کیونکہ ڈی جی انفارمیشن گروپ کے گریڈ20 کے افسر ہیں۔

طاہر حسن کو فوری طور پر ڈی جی پی بی سی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے ریگولر ڈی جی کی تقرری تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان کو ڈی جی پی بی سی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نگران وزیراعظم نے معاملہ کی تفصیلی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

نیوز پڑھنے والی نیوز ریڈر عشرت فاطمہ اور غلط ترجمہ کرنے والے ٹرانسلیٹر کو ہٹا دیا گیا ہے جو عارضی بکنگ پر کام کرتے ہیں۔ نیوز ایڈیٹر عابد رضا اور ڈپٹی کنٹرولر مقصود الرحمٰن کو معطل کر دیاگیا ہے۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Kon nahi janta k pakistan mein kon c aisi quwwat hai jo israiel ko accept karna chah rahi hai, jo rakawat bana ussey jail mein daal dia gaya, uss quwwat per gulf countries ka pressure hai, aaj nahi to kal wo quwwat qabool ker k he rahe ge, but dekhna ye hai k kon sa politician ye kaam karey ga.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس پاکستان کے غبی ترین فرد جس کی عوام میں جڑ ہے نہ حمایت نہ مقبولیت نہ حق حکمرانی اسے دیا گیا ہے لیکن اس کی ادائیں شاہانہ آمرانہ دیکھو۔یہ شخص پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے کیونکہ ایسے لوگوں کے روئے ہی قوم میں نفرت پیدا کرتے ہیں جو نفرت پھٹے تو سب تباہ ہو جاتا ہے ۔اس وقت قوم اداروں کو اپنے خون پسینے کے پیسے سے خود پر یہ آمریت مسلط کرنے کو کب تک دے گی؟