ن لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والی ہے ؟

pervaiz-elahi-hamza-shehbaz-no-cnf.jpg

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ملاقات میں طے ہوا ہے کہ آئندہ 15 روز میں پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے۔ شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی پر گفتگو ہوئی، اور نواز شریف نے پنجاب میں تحریکِ عدم اعتماد لانے کی حمایت کر دی۔

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی ابتدائی مشاورت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن کو ق لیگ کے بڑے گروپ اور جنوبی پنجاب کے ناراض گروپ کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ پیشرفت جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے نام جہانگیر ترین اور مخدوم سید احمد محمود کے آپسی اختلافات ختم کرنے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے ان دونوں سیاسی خاندانوں میں 10 سال بعد مخالف چھوڑ کر ہاتھ ملا کر بیٹھنے کی بات ہوئی ہے۔ مخدوم سید احمد محمود اور جہانگیر ترین آئندہ انتخابات میں شاہ محمود قریشی کے خلاف متحد ہو کر جنوبی پنجاب کی سیاست کی سمت طے کریں گے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
فضول بات ہے۔ اگر ن لیگ اس پوزیشن میں ہوئی تو گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کو کہے گا ۔ نہ کہ تحریک عدم اعتماد لینے کو۔
جرنیلوں کا اتنا دماغ نہیں ہوتا۔ ان کو اب ہر مسئلہ کا حل تحریک عدم اعتماد میں نظر آتا ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں آکر پہلا کام تحریک عدم اعتماد کو آئین سے نکالنا ہے۔ وگرنہ یہ جرنیل اور ان کے ٹاؤٹ شریف و زرداری اسی طرح چلتی حکومتوں کو گراتے رہیں گے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

شیخ چلی کے خواب

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye bhi kar ke dekh lein..ab Jo bhi game karain gein us ka result ulta hi nikalna ha.JT chala howa kartoos ha.Janobi Panjab ke electables ka Choro ke sath mil kar apni barso purani seats bhi bachna mushkal ho jaya ga.
 
Green Inside

Senator (1k+ posts)
ایک دفعہ دو تہائی سے آنے دو...... میچ کا بقیہ حصہ ایک وقفے کے بعد . ڈونٹ گو اَوے

arifkarim

دو تہائی سے آنے کا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ کیوں کہ سینٹ میں بھی دو تہائی چاہیے ہو گی۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
دو تہائی سے آنے کا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ کیوں کہ سینٹ میں بھی دو تہائی چاہیے ہو گی۔
بالکل۔ پاکستان کا کرپٹ نظام حکومت اس کی اصل خرابی کا ذمہ دار ہے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
دو تہائی سے آنے کا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ کیوں کہ سینٹ میں بھی دو تہائی چاہیے ہو گی۔
بالکل۔ پاکستان کا کرپٹ نظام حکومت اس کی اصل خرابی کا ذمہ دار ہے

ایک سال بعد آدھی سینیٹ کا انتخاب دوبارہ ہونا ہے . اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت کی وجہ سے زیادہ سینیٹر منتخب ہونے پر وہ کمی پوری ہو جائیگی . انشااللہ